Qalam k Sath Dosti – قلم کے ساتھ دوستی

17 customer reviews

 0 PKR

Author Kiran Qureshi
Published April 2020
Price Rs. 0.00 PKR
Language Urdu
No of Pages 18
Edition eBook
Genre Kids Story, Fiction
Categories: ,

Description

کتاب کے بارے میں

میں نے قلم اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیئے یہ خوبصورت تصوراتی کہانی یہ سوچ کر لکھی کے پڑھنے والوں کے لیے اس میں تفریح کے ساتھ ساتھ بہت ہی خوبصورت گہرے اثرات اور سبق آموز واقعات بھی ہیں۔امید ہے عمر کے کسی بھی حصے سے تعلق رکھنے والے افراد کہانی پڑھ کر اسے پسند کریں گے اور خاس پیغام ان کے ذہنوں پر نقش چھوڑ جائے گا۔انسان کو فطرتاً زندگی کے مختلف اوقات، مراحل اور ضروریات کے مطابق دوست یاد آ تے ہیں۔ انسان ابتدا سے ہی دوست بنانے کا حامل رہا ہے۔ ہر انسان اپنے مزاج کے مطابق دوست بنانا پسند کرتا ہے۔ پر کچھ لوگ وقت اور حالات کے مطابق اپنے مفادات اور فوائدکو مدنظر رکھتے ہوئے دوست بنانا پسند کرتےہیں۔اس طرح وہ لوگ کبھی بھی سچی دوستیسے لطف اندوز نہیں ہو سکتے۔ آج میں آپ کو اس کہانی میں ایک ایسے دوست کے بارے میں آ گاہ کرنے جا رہی ہوں جسے اگرآ پ نے اپنی زندگی میں شامل کر لیا تو بغیر کسی شک و شبہ کے یہ کہنا پڑے گا کہ ہم کبھی اس میں خود غرضی، دھوکہ، حسد وغیرہ جیسی خصلتیں کبھی نہیں پائیں گےجو کسی بھی سچی اور مخلص دوستی کی بنیادوں کو ہلانے کے لیے کافی ہوتی ہیں۔وہ دوست ہے “قلم”. امید ہے آپ اسے اپنائے گے۔آ پ کی ہر رہنمائی بھری اصلاحات کو بڑےدل سے قبول کیا جائے گا۔۔۔۔ از کرن قریشی

مصنفہ کے بارے میں

کرن قریشی درس و تدریس کے شعبے سے تعلق رکھتی ہیں اور بی ایس سی فائنل کر چکی ہیں۔ آ گے سائنس میں ماسٹرز کرنے کے بعد ایک پروفیشنل لیکچرر بننے کا ارادہ رکھتی ہیں۔آپ کا تعلق ایک ادبی گھرانے سے ہے۔ اس وقت وہ اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ تدریس کے پیشے سے بھی وابستہ ہیں۔ لکھنے کا شوق کم عمری سے ہی تھا۔ اور اس کا درس دوسروں کو بھی دیتی ہیں۔ مصنفہ کی نظر میں کتاب سے بہتر اور کوئی دوست اور رہنما نہیں۔ اردو لکھنا اور پڑھنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ بامقصد زندگی گذارنے کے لیے وہ تر وقت کتاب و قلم کے ساتھ گذارنا پسند کرتی ہیں۔ یہ مختصر کہانی لکھتے وقت انہوں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ایک روز یہ کہانی ایک بڑے پلیٹ فارم سے شائع ہونے کا اعزاز حاصل کرے گی۔ مگر اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور اچھے اساتذہ اور والدین کی رہنمائی کی وجہ سے کتاب کی شکل میں یہ کہانی پڑہنے والوں کی اصلاح کا باعث بنے گی۔ اس کہانی کو شائع کرنے کا مقصد آج کے جدید ٹیکنالوجی کے دور میں قلم کی روایت اور اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ مصنفہ اندرون سندھ سے تعلق رکھتی ہیں۔ وہاں اکثر کچی آبادیوں میں لڑکیوں کی تعلیم کو ممنوع سمجھا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے ایک عورت معاشرے میں بہت مشکلات کا سامنا کر رہی ہے۔ ان کی لکھی ہوئی تحریر کے پڑہنے سے اگر کوئی ایک بھی والد، بھائی، یا شوہر اپنے گھر کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو تعلیم جیسے زیور سے آراستہ کروا دیں تو سمجھیں کہانی کا حق ادا ہو جائے گا۔ مصنفہ نے اپنا زیادہ تر وقت پڑہنے اور پڑھانے کے سلسلے میں گذارا ہے۔ اپنی زندگی میں بہت سے اچھے اور برے حالات دیکھتے ہوئے بہت کچھ سیکھا۔ اور اس سفر میں انہوں نے یہ سیکھا کے تعلیم ہی ایسا ہتھیار ہے جس سے انسان بخوبی اپنا دفاع کر سکتا ہے۔ قلم بیٹیوں کو خود مختار بناتا ہے۔ بہت سی برائیوں سے روک لیتا ہے۔ اس سب کے بعد میں کچھ خاص شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد جیسے ڈاکٹرز ، اساتذہ، وکلاء وغیرہ کے کو نہایت ہی ادب سے عرض کرنا چاہوں گی کہ خدارا اپنے قلم کا ہمیشہ صحیح استعمال کرتے رہیں کیونکہ وہ کسی کے لیے شفا، بہتر مستقبل اور انصاف کا ضامن بنتا ہے۔

Additional information

Dimensions 5.5 × 8.5 in

17 reviews for Qalam k Sath Dosti – قلم کے ساتھ دوستی

  1. Aisha Gul (verified owner)

    Keep it up my cousin..
    May Allah give you more achievements..

  2. Urooj Fatima (verified owner)

    Amazing effort my dear teacher Kiran
    Keep it up
    I like your story so muchhh,,

  3. Urooj Fatima (verified owner)

    Superb…,,, I liked it ???

  4. Urooj Fatima (verified owner)

    This story is amazing, motivational.

  5. mehreen (verified owner)

    such an amazing story…
    written beautifully..
    I have enjoying and learned so much..
    keep it up… Kiran Qureshi

  6. mehreen (verified owner)

    such an amazing story…
    written beautifully..
    I have enjoyed and learned so much..
    keep it up… Kiran Qureshi

  7. fahreen (verified owner)

    great effort. I like it. your story is inspiring for girls education system. superb kiran

  8. Ali Naseer (verified owner)

    excellent,,
    I enjoyed it. good read no doubt

  9. Sidra Nax (verified owner)

    very very very good Kiran
    you have elaborated all incidents beautifully.

  10. Sidra Nax (verified owner)

    well done

  11. Iqra (verified owner)

    Well done

  12. Iqra (verified owner)

    keep it up Kiran
    Well done

  13. Ali (verified owner)

    amazing ideas and refreshing

  14. Shaina (verified owner)

    great effort

  15. Kinza A bro (verified owner)

    Excellent story..
    very well done Kiran
    superb

  16. Mahira khan (verified owner)

    such a nice and an interesting story.,,,,,

  17. Adnan

    Very nice teacher kiran keep it up
    By Paras

Add a review

Your email address will not be published. Required fields are marked *