Description
کتاب کے بارے میں
اورادِ سالک کا پہلا ایڈیشن 2015 ءمیں شائع ہوا تھا ، الحمدللہ یہ دوسرا ایڈیشن کی مفت پی۔ڈی۔ایف( مع اضافہ ) ورژن ہے ۔ اسلامی وظائف اور نفلی عبادات سے متعلق بے شمار کتابیں موجود ہیں لیکن اس بات کی کمی کا احساس برابر رہا کہ زندگی کی پر یشانیوں اور مشکلات سے نجات حاصل کر نے کے لئے ہی کیا عبادت کی جاتی ہے ؟ کو ئی ایسی صورت بھی ہو کہ دونوں جہاں کی کامیابی حاصل کی جاسکے ۔ یقیناً ہم سب جانتے ہیں کہ اللہ کے احکامات پر چلنا اورحضرت محمد (ﷺ ) کی ہدایات (سنتوں ) کے مطابق شب و روز مرتب کر نے میں ہی کا میابی ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے روزانہ کے اوقات کو پانچ حصوں میں بانٹا ہے ، اسی کو بنیادبنا کر “اورادِ سالک ” میں شب و روز کے معمولات درج ہیں جو بظاہر ہ بہت چھوٹا مگر در حقیقت بہت ہی بااثر عمل ہے ۔ یہ کتاب ایک ایسی راہ نما کتاب کی شکل رکھتی ہے جو اللہ اور رسول اللہ (ﷺ) کا قرب حاصل کرنے میں مدد گار ہوگی ( انشاءاللہ )
مصنف کے بارے میں
سید شوکت ضحیٰ شمالی امریکہ میں رہتے ہیں ۔ اس سے قبل ان کی دو کتابیں شائع ہو چکی ہیں ۔ ابتدائی عملی زندگی میں آپ مرچنٹ نیوی میں بحیثیت انجینیر بحری جہازوں پر کا م کر تے تھے ۔ پھر کمپیوٹر سائنس کی تعلیم حاصل کی اور اس شعبہ سے منسلک رہے ۔ آپ ایک مذہبی و علمی گھرانہ سے تعلق رکھتے ہیں اور اللہ کے فضل سے گذشتہ پندرہ برس سے دین اسلام کی خدمت کے لئے کو شاں ہیں ۔ کئی برس سے ان کے گھر پہ ہفتہ وار درسِ قرآن ہوتا ہے ۔ مقامی مساجد اور ذکر کی محفلوں میں آپ کے بیان بشوق سنے جاتے ہیں ۔ درس و تدریس کے ساتھ آپ کی خاص توجہ اگلی نسل کی تربیت پہ رہتی ہے ۔
There are no reviews yet.