Description
کتاب کے بارے میں
زندگی کو ایک جہت دینے اور آگے بڑھنے کی امنگ پیدا کرنے والی تحریروں پر مشتمل ایک کتاب۔
مصنف کے بارے میں
میرا نام صباحت رفیق ہے زمیندار گھرانے سے تعلق رکھتی ہوں اور میری پہچان یہ ہے کہ میں ایک لکھاری ہوں۔آپ میں سے بہت سے لوگ ایسے ہوں گے جو میرے نام سے واقف ہوں گے اور کئی لوگ ایسے بھی ہوں گے جن کے لیے میرا نام بالکل نیا ہو گا۔کیونکہ مجھے لکھتے ہوئے زیادہ عرصہ نہیں ہوا ابھی میں طفل مکتب ہوں قلم تھامنا سیکھ رہی ہوں۔
اب آپ یہ سوچ رہے ہوں گے کہ پھر اتنی جلدی میں نے اپنی بائیو گرافی لکھنے کا فیصلہ کیوں کیا؟
شاید۔۔۔!
مجھے ابھی کچھ سال انتظار کرنا چاہیے تھا جب میرے پاس کامیابیوں کی ایک لمبی لسٹ ہوتی۔
جب میرے پاس کئی ایوارڈ ہوتے یا۔۔۔
جب وقت میری جوانی کو کھا جاتا ۔
ہاں ایسا ہی ہوتا اگر مجھے اپنی زندگی پر یقین ہوتا لیکن زندگی نے کب کسی کے ساتھ وفا کی ہے؟زندگی بے وفا ہے ۔
مجھے اس کی بے وفائی سے ڈر لگتا ہے۔ کب کیسے اور کہاں پر ساتھ چھوڑ جائے کوئی پتہ نہیں۔بس یہی وجہ ہے کہ میں نے اب یہ کتاب لکھنے کا فیصلہ کیا جب ابھی میں نے کامیابی کی طرف پہلا قدم بڑھایا ہے۔
میرا ماننا ہے کہ انسان تب ہی کامیاب ہو جاتا ہے جب وہ اپنے مقصد کا تعین کر لیتا ہے اور پھر بے خوف ہوکر اس مقصد کو پانے کی کوشش میں لگ جاتا ہے۔ بے مقصد زندگی گزارنے سے بامقصد زندگی تک کا سفر طے کر لینا ہی اصل کامیابی ہے۔اور یہ سفر میں نے کیسے طے کیا یہی بتانے کے لئے یہ کتاب لکھنے کا ارادہ کیا ہے۔
یہ میری خوش قسمتی ہے کہ اگر آپ نے یہ کتاب پڑھنے کے لیے منتخب کر لی ہے۔اپنے ذہن میں یہ توقعات مت رکھیے گا کہ آپ کو ایک ایسی لڑکی کی کہانی پڑھنے کو ملے گی جو بہت ذہین اور غیر معمولی صلاحیتوں کی مالک ہو گی۔ بلکہ یہ ایک عام سی لڑکی کی کہانی ہے۔ جو آپ ہی کی طرح ہے جس نے زندگی میں کئی غلطیاں کیں۔ لیکن ان غلطیوں کو اپنی کمزوری نہیں بنایا بلکہ ان سے سبق سیکھ کے آگے بڑھ گئی۔ یہ میرے ریڈرز کی محبت اور اصرار ہے جس نے مجھے اپنی داستان لکھنے کے لیے قلم اٹھانے پر مجبور کیا ہے۔ اسی محبت کو طاقت بناتے ہوئے اپنی یہ عام سی داستان آپ کے روبرو پیش کر رہی ہوں۔
There are no reviews yet.