Virtual Currencies ki Shari Hesiat

 690 990 PKR

A Research work on Crypto Currencies and Bit Coin and its Sharia Compliance in Urdu.

Author Muhammad Owais Paracha
Published December 2018
Price Rs. 690 – 990 PKR
ISBN 978-969-7868-03-2
Language Urdu
Total Pages 380
Paper Quality White Imported
Binding Paperback Edition and Hardbound with Dust Cover
Genre Research, Finance, Education, Crypto, Urdu

Description

کتاب کے بارے میں

سات ابواب میں تقسیم یہ کتاب ان بنیادی مباحث کا احاطہ کرتی ہے جن کا جاننا بٹ کوائن اور اس جیسی دیگر کرنسیوں پر حکم لگانے کے لئے ضروری ہے۔ اس کتاب میں کئی ایسے موضوعات پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے جن کا تعلق صرف بٹ کوائن سے نہیں ہے بلکہ یہ ایسے موضوعات ہیں جن سے بے شمار فقہی مسائل میں مدد لی جاسکتی ہے۔ یہ کتاب دوران مطالعہ قاری کے ذہن میں پیدا ہونے والے کئی تشنہ سوالات کے جوابات مہیا کرتی ہے۔ یہ کتاب بتاتی ہے کہ ورچوئل کرنسی کیا ہے اور کیسے کام کرتی ہے؟ زر کسے کہتے ہیں ؟کوئی چیز زرکب بنتی ہے؟ تاریخ انسانی اور تاریخ اسلامی میں چیزوں کے زر بننے کے لئے کیا معیار استعمال ہوا ہے ؟فقہی لحاظ سے کسی چیز کو زر کی حیثیت دینا کیسا ہے ؟ فقہ اسلامی میں عام احکام اور انتظامی احکام میں کیا فرق ہے ؟انتظامی قواعد کون سے ہوتے ہیں؟ورچوئل کرنسیوں پر کیا حکم لگایا جاسکتا ہے؟ ان کے علاوہ بے شمار سوالات کے جوابات اور اشکالات کے حل اس کتاب میں شامل ہیں۔ اس کتاب میں ورچوئل کرنسیوں کے ساتھ ساتھ ان سے متعلق دیگر ابحاث اور ان پر ہونے والے اعتراضات اور اشکالات کی تفاصیل بھی شامل ہیں۔ یہ کتاب اس موضوع پر ہونے والے کاموں کو جمع کرتی ہے۔ اردو زبان میں اس موضوع پر اپنی نوعیت منفرد و بےنظیر کاوش ہے۔ اورا ق پبلی کیشنز نے اپنی علم و ادب دوستی کی روایت برقرار رکھتے ہوئے اس کتاب کو خوبصورت انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ امید ہے کہ عوام و خواص اس علمی جوہر سے بھرپور استفادہ کریں گے۔

مصنف کے بارے میں

محترم جناب محمد اویس پراچہ صاحب کا تعلق کراچی، پاکستان سے ہے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم البیرونی ماڈل سکینڈری اسکول، کراچی سے حاصل کی۔ بعد ازاں ملک کی معروف دینی درس گاہ، جامعۃ الرشید کراچی سےآٹھ سالہ علم کورس، درس نظامی مکمل کیا ۔اسی دوران آپ نے اپنی کالج اور یونی ورسٹی کی تعلیم بھی جاری رکھی اور کراچی یونی ورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔
درس نظامی کے بعد جامعہ سے ہی فقہ المعاملات المالیہ میں تخصص مکمل کیااور اسی کے ساتھ کراچی یونی ورسٹی سے ایم۔بی۔اے ۔فائنانس کا امتحان دیا۔ تخصص کے دوران مقالہ ‘ورچوئل کرنسیوں کی شرعی حیثیت ‘ لکھا جسے بعد ازاں اوراق پبلی کیشنز نے کتابی صورت میں شائع کیا۔ آپ دورجدید کے مسائل کو اسلامی احکامات کے مطابق ڈھالنے اور ان پرنتائج آور تحقیق کے قائل و داعی ہیں۔ آپ اس وقت جامعۃ الرشید میں استاذ کی حیثت سے فرائض سر انجام دینے کے ساتھ اپنے کنسٹرکشن کے کاروبار سے منسلک ہیں ۔

Additional information

Weight 0.5 kg
Dimensions 0.5 × 5.5 × 8.5 in
Binding

Hardback with Dust Cover, Paperback

There are no reviews yet.

Be the first to review “Virtual Currencies ki Shari Hesiat”

Your email address will not be published. Required fields are marked *