Description
کتاب کے بارے میں
صحافتی بھیڑیے وہ واحد کتاب ہے جس میں آپ کو وہ سب کچھ ملے گا جس کی صحافت کے کسی طالب علم کو تلاش ہوتی ہے ۔یہ کتاب پڑھ کر انہیں معلوم ہوگا کہ صحافت کیا ہے اور صحافت کیوں کر ہے اور کیوں کی جارہی ہے ۔صحافت کی خصوصیات کیا ہیں ۔اور آنے والے دور میں صحافت کیسی ہوگی ۔پہلے زمانے میں صحافت کے رموز بھی بتائے گئے ۔کالم، فیچر، ارٹیکل کیسے لکھے جاتے ہیں، ڈیجیٹل میڈیا کیا ہے، میڈیا مارکیٹنگ کسے کہتے ہیں، صحافت میں کام کرنے والے لوگ کیسے ہوتے ہیں اُن کے ساتھ کس طریقے سے پیش آیا جائے گا۔ ٹی آر پی کیا ہوتی ہے، میڈیا کا ایجنڈہ کیسے سیٹ کیا جاتا ہے اور یہ ایجنڈہ کون سیٹ کرتا ہے اس کے مقاصد کیا ہوتے ہیں۔ صحافت میں بھیڑیوں سے کیسے بچا جائے گا۔ اشہتارات کی دنیا کیا ہوتی ہے ۔میڈیا کن خبروں اور اداروں کو جگہ دیتا ہے اور کیوں۔ کتاب میں صحافیوں کی حالت زار بھی بیان کی گئی ہے کہ وہ کیسے مالکان کے زیر ستم کا شکار ہوتے ہیں، ویج بورڈ کیا ہے، اور صحافیوں کے دشمن کون ہیں، آزادی رائے اظہار کیا ہوتی ہے، اور اس جیسے بہت سے موضوعات کا احاطہ اس کتاب میں کیا گیا ہے ۔اس کتاب کی یہی ایک خوبی ہے کہ یہ صحافی کے اپنے تجربات ہیں اور یہ مسئلہ ہر صحافی کا ہے ۔یہ کتاب ہر صحافی کے لئے ہے جس میں دیگر رائٹرز اور ویب سائیٹ سے بھی صحافت سے وابستہ صحافیوں کے مضامین سے بھی استفادہ حاصل کیا گیا ہے تاکہ پڑھنے والوں کو ایک ہی کتاب میں سب کچھ ملے ۔امید کرتے ہیں کہ یہ کتاب آپ سب کے امیدوں پر پوری اترے گی ۔
There are no reviews yet.