Description
جناب احمد عاقلؔ صاحب کی یہ کتاب نئے دور کی شاعری سے ہم آہنگ ہے۔آسان الفاظ اور سادہ مضمون پر مشتمل یہ شاعری پڑھنے والے کے دل میں گھر کر جاتی ہے۔ان کی شاعری جہاں عشق ومحبت کے موضوعات کو سر کرتی ہوئی نظر آتی ہے وہی ان کی شاعری میں وطن کی محبت،زمانے کا گھناونا روپ اور غریب کی سسکتی ہوئی آوازیں سنائی دیتی ہیں ۔ایک لکھاری جس نگاہ سے سوچتا ہے وہ زمانے سے بہت مختلف نگاہ ہوتی ہے اسے چھوٹی سی بات بہت تکلیف پہنچاتی ہے اور اس تکلیف کو وہ لفظوں کی شکل میں کاغذ پر نقش کر دیتا ہے،وہی درد اور تکلیف آپ کو احمد عاقل ؔ صاحب کی شاعری میں آپ محسوس ہوگا۔ شاید اس کتاب کے پڑھنے سے کسی ضرورت مند کے لیے وہ درد بھرا احساس آپ میں بھی پیدا ہو جائے جو احمد عاقلؔ صاحب کی شاعری میں پایا جاتا ہے ۔ کتاب پڑھنے کے بعد اپنے رائے سے آگاہ کیجئے گا۔
There are no reviews yet.