Description
کتاب کے بارے میں
کبھی آباد تھا یہاں اک شہر کاشف رفیق کا دوسرا شعری مجموعہ ہے جو پہلی بار 2006 میں شائع ہوا تھا۔ اب اس کا نیا ایڈیشن ”اوراق پبلیکیشنز اسلام آباد” نے بڑے اہتمام کے ساتھ شائع کیا ہے۔ اس شعری مجموعے میں حمد ، نعت، غزلیں اور نظمیں شامل ہیں۔ اس شعری مجموعے کے حوالے سے معروف شعراء ناز مظفرآبادی اور خالد علیم کے تجزیاتی مضامین بھی کتاب کا حصہ ہیں۔ اس مجموعے میں شامل بیشتر شاعری عشقِ حقیقی، انسانی رویوں، معاشرتی و سماجی مسائل اور رومانوی موضوعات پر مبنی ہے۔اِس کے علاوہ اِس کتاب کا ایک حصہ اُن غزلوں اور نظموں پر مشتمل ہے جو کاشف رفیق نے 8 اکتوبر 2005 کو کشمیر میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے حوالے سے لکھی تھیں۔
مصنف کے بارے میں
کاشف رفیق کا شمار عہدِ حاضر کے معروف و سنجیدہ فکر شعراء میں ہوتا ہے۔ وہ پیشے کے اعتبار سے میڈیکل ڈاکٹر ہیں اور بطور فیملی میڈیسن سپیشلسٹ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ بطور سپورٹس اینیلسٹ بھی مختلف ٹی وی شوز میں شرکت کرتے ہیں۔اُن کا تعلق آزادکشمیر کے ایک معروف علمی و ادبی گھرانے سے ہے۔اب تک اُن کے تین شعری مجموعے ”اُداس رات کا چاند”، ”کبھی آباد تھا یہاں اک شہر” اور ” مرا ہر خواب سچا تھا” زیورِ طباعت سے آراستہ ہو کر خاص و عام میں مقبول ہو چکے ہیں۔
ahmedaqilofficial –
بہت عمدہ کتاب۔۔۔۔۔۔پڑھ کر بے حد خوشی ہوئی۔۔۔۔۔۔
Javeria Siddique –
Very good writing skill.