Description
کتاب کے بارے میں
خدا تک کہانی ہے صبر کو سمجھنے کی اوراستقامت حاصل کرنے کی۔ یہ کہانی ہے ظلم کا شکار ہو کر اندھیروں سے روشنی نکال لانے والوں کی۔ یہ کہانی ہے تنہا رہ کر بھی سب کچھ پا جانے کی۔کیا آپ کو بھی اپنا وجود خالى سا لگتا ہے؟کیا آپکى زندگى بھی ویرانیوں میں ڈوب چکى ہے؟ کیا آپکى زندگى میں بھی کوئی ہے جسے آپ کبھی معاف نہیں کر سکتے؟خدا تک ایک سیلف ہیلپ بک بھی ہے۔ جو آپکى زندگى کے اہم مسائل کا حل بتائیں گى نہ صرف یہ بلکہ آپکو صراطِ مستقیم بھی دیکھائے گى۔خدا تک جاتا راستہ کبھی کٹھن نہیں ہوتا، ہمارے اردگرد رہنے والے لوگ اسے کٹھن بنا دیتے ہیں۔اگر آپ کی زندگی میں کوئی جسمانی یا روحانی کمی ہے تو بھی یہ کتاب آپ کے لئے ہے اور اگر آپ صبر کرتے کرتے تھکنے لگے ہیں تو یہ کتاب آپ کے لئے ہے۔اگر آپ آج کل کے دور میں اپنے رشتہ داروں کی وجہ سے بیزار یا بے سکون ہیں یا ان کی چالاکیوں اور مکر و فریب نے آپ کے دل تنگ کر دیئے ہیں تو بھی یہ کتاب آپ کے لئے ہے۔
کیا آپ کو خدا کی طرف جاتا راستہ مشکل لگتا ہے؟کیا آپ کو ایسا لگتا ہے کہ آزمائشیں ہمیں توڑ دینے کے لیے آتی ہیں؟ کیا آپ کو اکثر مقامات پر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اللہ تعالی نے ہمارے ساتھ ایسا کیوں کیا؟خدا تک کی یہ مختصر کہانی آپکو مثبت سوچنے پر مجبور ضرور کرے گی اور آپکو بتائے گی کہ آپ کس جگہ کھڑے ہیں۔
مصنف کے بارے میں
میرا نام محمد احمد سہیل ہے۔میں ایک رائٹر ہوں۔ بہت سے لوگ مجھے جانتے ہیں اور بہت سے نہیں اسی لیے میں اپنا تعارف کروا دیتا ہوں۔ یہ کتاب جو آپ پڑھنے جا رہے ہیں یہ میرے دل کے بہت قریب ہے۔خدا تک نے مجھے ایک الگ پہچان دی۔میں اپنے الفاظ کے ذریعے اپنے قارئین سے رابطہ رکھنا چاہتا ہوں۔میں نے زندگی سے بہت کچھ سیکھا ہے جو میں اپنے قارئین تک اپنی مختلف کتابوں کے ذریعے پہنچانا چاہتا ہوں۔خدا تک کو میں نے ایک سال پہلے لکھنا شروع کیا تھا۔خدا تک کو لکھنے کے سفر میں، میں نے بہت کچھ سیکھا۔ اس سفر میں بہت سے لوگوں نے میری ہمت بندھائے رکھی۔
لوگوں کو اللّه سے جوڑنا ہمیشہ سے میرا شوق رہا ہے۔پھر ایک دن میں نے فیصلہ کیا کہ میں اپنے قلم کے ذریعے یہ کام کر سکتا ہوں۔وہ دن میری زندگی کو اتنا بدل دے گا میں نے کبھی نہیں سوچا تھا۔میں نے کوشش کرنا نہیں چھوڑا اور اللّه نے میری کوشش کا انعام بھی مجھے دیا۔ اللّه ایک بہت رحیم رب ہے لوگوں کو اللّه تک لے آنا اپنا فرض سمجھتا ہوں اپنے آخری سانس تک لوگوں کو اللّه سے جوڑتا رہو گا۔ دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔
آپ مجھے میرے انسٹاگرام ہینڈل پر فالو بھی کر سکتے ہیں۔
@m_ahmad_sohail
There are no reviews yet.