Description
کتاب کے بارے میں
زہرا قمر اردو کی خوبصورت آواز ہیں، آواز کی یہ خوبصورتی ان کے اشعار میں نظر آتی ہے، “کچی نیند کے خواب”آ پ کو ایسی وادی میں لے جاتے ہیں جہاں محبت خوشبو بن کر بستی ہے، سرمئی شاموں سے شکوے کرتی ہوئی چاندنی راتوں میں اتر جاتی ہے۔
زہرا قمر کی غزلیں، نظمیں اور اشعار پڑھ کر تازگی کا احساس ضرور ہوتا ہے مگر اس میں پرانے موسموں کی پت جھڑ، محبتوں کی رم جھم اور سات سمندر پار بسی ہوئی جدت کے رنگ بھی نمایاں ہیں۔
زہرا قمر کا یہ شعری مجموعہ “کچی نیند کے خواب” اردو ادب میں خوبصورت اضافے کے ساتھ دلچسپی کا سبب بنے گا۔
مظہر برلاس ، اسلام آباد
There are no reviews yet.