Description
Zindaan by Aryan Chopra is a thought-provoking poetry collection that goes beyond romance, exploring awareness, spirituality, and life’s deeper truths while inspiring reflection and inner awakening.
کتاب کے بارے میں
شاعری ! یعنی شعور ۔
شعور یعنی نصیحت کرنا ۔
موجودہ دور میں جہاں شعرا کی بڑی تعداد نے شاعری کے نام پر محض شور مچایا ہوا ہے ۔ وہی آریان نے شور کو ترک کر شعور کا انتخاب کیا ۔ اور زِندان اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
زِندان ہمیں یقین دلاتی ہے کہ شاعری صرف ایک عورت اور مرد کے درمیان محبت کا نام نہیں ۔
شاعری نام ہے دریا کوزے میں بند کرنے کا ۔
شاعری نام ہے پتھر کو پگلا کر پھول کے سانچے میں ڈھالنے کا ۔
شاعری نام ہے روحانی انقلاب لانے کا ۔
شاعری پیغام ہے حیات اور سفرِ حیات کی حقیقت بیاں کرنے کا ۔
شاعری پیظام ہے نسلِ آئندگان کو بہترین نصیحت کرنے کا ۔
شاعری چراغ ہے اندھیروں کو درخشاں کرنے کا ۔
سو بس زِندان بھی شاعری کی صورت میں شعور کے تیل سے بھرا ہوا وہ چراغ ہے جو جلایا گیا ہے اندھیروں میں ڈوبے دلوں کو روشن کرنے کے لیے ۔
مصنف کے بارے میں
آریان چوپڑا ۔تخلص! فقٓیرہر فن مولا شاعر !فلسفی ” انقلابی ” روحانی اور رومانوی شاعر ۔اِن کی شاعری ایسے ہے گویا دریا کوزے میں بند کر دیا گیا ہو ۔زندگی سے جُڑا ہر پہلو اِن کی شاعری میں ملتا ہے۔ یہ ہمیشہ حقیقت پر لکھتے ہیں اور زندگی کا ہر خاص لمحہ شاعری میں سمیٹ لیتے ہیں ۔یہ نہ صرف ایک اچھے شاعر ” افسانہ نگار بھی ہیں ۔آریان28 سال کے نوجوان اور ایک مکمل اَن پڑھ انسان ہیں ۔ اور پنجاب کے ایک بے نام سے چھوٹے سے شہر نما گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں ۔حالات نے اِنہیں تعلیم حاصل کرنے یا کتابیں پڑھنے کا موقع تو نہیں دیا۔مگر سچ ہے قدرت نے اِنہیں کتابیں لکھنے کے قابل ضرور بنا دیا ہے ۔یوں ہی ہے خُدا جسے چاہتا ہے جس طرح سے چاہتا ہے جو چاہتا ہے عطا کر دیتا ہے ۔











There are no reviews yet.