Description
کتاب کے بارے میں
یہ کتاب نہیں، لمحہ حیات ہے۔۔۔جن سے انسان گزرتا ہے۔۔۔جب بے سکونی ہوتی ہے۔۔۔خاموشی شور کرتی ہے۔۔۔اعتبار ٹوٹتا ہے۔۔۔سناٹے برے لگتے ہیں۔۔۔درد بڑھ جاتا ہے۔۔۔غلطیاں سر زد ہوتی ہیں۔۔۔رشتے بکھرنے لگتے ہیں۔۔۔اپنی تازگی کھونے لگتے ہیں۔۔۔پھر انسان مایوسی کی طرف بڑھنے لگتا ہے۔۔۔پھر فقط ایک لمحہ لگتا ہے۔۔۔حالات کو سمجھنے میں۔۔۔خدا پر یقین پختہ کرنے میں۔۔۔اور منزل کی طرف قدم بڑھانے میں۔۔مختصر یہ کتاب خوشی، غم ، کامیابی ،نا کامی، مایوسی کے سفر کی ہے۔۔۔جو انسان کرتا ہے۔۔۔ور آخر زندگی میں ایک خاص مقصد کو حاصل کرنے کے لیے جدوجہد شروع کر دیتا ہے۔۔۔کیونکہ زندگی کی بارش میں سبھی کچھ تو ہوتا ہے۔۔۔
مصنفہ کے بارے میں
ندا عروج کون ہے۔۔۔؟؟؟ وہ ہے۔۔۔جو عام سے الفاظ لکھتی ہے۔۔۔ الجھنوں کے جواز لکھتی ہے۔۔۔وہ جو الفاظ بیاں نہیں ہو سکتے ۔۔۔ ان کی آواز لکھتی ہے۔۔۔ ذہن میں جوہر وقت مقیم رہتے ہیں۔۔۔ ایسے سوالوںکے جواب لکھتی ہے۔۔۔احساسات کی زبان لکھتی ہے۔۔۔ اندھیرے میں روشنی کی تلاش لکھتی ہے۔۔۔ خاموشی کی وجوہات لکھتی ہے۔۔۔مشکلات سے ہنس کر لڑنے کے گرلکھتی ہےاور۔۔۔زخم پر مرہم کیسے لگایا جائے،بس اس کا طریقِ کار لکھتی ہے۔۔۔
ندا عروج~
There are no reviews yet.