Description
کتاب کے بارے میں
یہ کتاب ایک شعری مجموعہ ہے، جو وقتاًفوقتاً زندگی کے مختلف پہلووں میں سے گزرتے ہوئے احساسات اور خیالات کی عکاسی کرتا ہے۔ سادہ الفاظ پر مبنی اشعارجو شاید بہت سے لوگوں کے دلوں کی آواز ہوں۔ کتاب میں اشعارکا مزاج ایک سا نہیں ہے۔ کہیں تو اداسی کا اظہار ہےاور کہیں مزاخ، اس میں موجود ہر لفظ کسی نہ کسی واقعے سے جڑا ہے۔ میرا یہ ماننا ہے کہ جو بھی لفظ ہماری سوچ میں آتے ہیں ان کا تعلق کسی خاص لمحے یا نوعیت سے ہوتا ہے۔ اگر ہم انہیں قلم سے کاغذ پر اتار دیں توالفاظ کا یہ ایک چھوٹا سا سفر ان لمحوں کو ہمیشہ کے لئے مخفوظ کر دیتا ہے۔ الفاظ دل و د ماغ میں چلتے پھرتے خیالات کی عکاسی کرتے ہیں ، اس لئے خالات کے پیشِ نظر ان میں اُ تار چڑھاوآتا رہتا ہے۔ شاعری آپ کے اندر کی آواز ہے جسے بغیر سیکھے اور لفظوں کی قید کے آپ کاغذ پر اتارنا شروع کر دیتے ہیں ۔
There are no reviews yet.