Sale!

Salaad se Steak Tak – سلاد سے سٹیک تک

 699 PKR

داستان محبت مقابلے کا انعام یافتہ ناول ۔

Author Fatima Rehamn
Published March 2021
Price Rs. 800 PKR
ISBN 978-969-749-073-8
Language Urdu
Total Pages 170
Paper Quality 80gsm Imported White Paper
Binding Hardback with Dust Cover
Genre Novel, Fiction, Urdu

Description

کتاب کے بارے میں

قارئین کرام، ادارہ ’’اوراق پبلیکیشنز ‘‘ کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے اور ادب کو فروغ دینے کے سلسلے میں اپنا کردار فرض سمجھ کر ادا کیا جائے۔ اسی سلسلے میں مقابلہ ” داستان محبت” منعقد کیا گیا،جس میں تمام شرکاء نے اپنی تخلیقات سے اس مقابلہ کو نواز کر اسے فرحت بخشی۔ یہ مقابلہ ’’اوراق پبلیکیشنز ‘‘ کی جانب سے ادبی خدمات کے تسلسل کی ایک کڑی تھی۔

مقابلے میں حصہ لینے والے تمام شرکاء کی کاوشیں بہت خوب تھیں جن کی بناء پرفیصلہ کرنا یقیناً ایک مشکل کام تھا لیکن چنانچہ مقابلہ ایک ایسا سلسلہ، ایک ایسی دوڑ ہوتی ہے جس کے لیے سب لوگ اپنی اپنی محنت کرتے ہیں لیکن اس میں اوّل آنے والا فقط ایک ہی ہوتا ہے۔ لیکن اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہوتا ہے باقی تمام کی محنت رائیگاں چلی گئی۔ یقیناً ان میں ایسی کہانیاں تھیں، ایسے نام تھے جو مستقبل کے نامور لکھاری کا عکس ابھی سے پیش کرتے ہیں۔

محض چند خامیوں پر محنت کی ضرورت ہے۔کسی بھی مقابلے میں حصہ لینے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اس مقابلہ کے ابتدائی مندرجات کو بخوبی پڑھیں، اور یہ دیکھیں کہ مقابلہ کس صنف پر منعقد ہو رہا ہے۔جب ہم ادب کی صنف ” ناول” کی بات کرتے ہیں تو اس کے بنیادی عنصر جن کا مشاہدہ کیا جانا انتہائی ضروری ہے وہ ایک ایسی مسلسل کہانی کا وقوع پذیر ہونا ہے، جو ربط کے ساتھ چلتی رہے، جس میں روانی ہو، جو حقیقت سے قریب بھی ہو، کہانی، پلاٹ، مکالمہ، کردار، اسلوب اور تہہ در تہہ جوڑنے کا ہنر، منظر نگاری، ان سب اجزاء کا مرکب ایک بہترین ناول کو تخلیق کرتا ہے۔ہماری اس مقابلہ کی اوّل انعام یافتہ کہانی بھی سخت مقابلے کے بعد وہی قرار پائی، جس میں مصنف نے ان تمام اجزاء کا بخوبی خیال رکھا۔

ناول آغاز سے انجام تک اپنی دلچسپی برقرار رکھ سکا، مکالمہ بازی کے بروقت اور بہترین استعمال نے بعض جگہوں پر بے اختیارانہ مسکراہٹیں بکھیریں تو اُسی کے ساتھ کہانی کے مرکزی موضوع و پلاٹ کو بھی جکڑے رکھا۔ لکھاری نے ناول کے لیے درکار تمام اجزائے ترکیبی کا بھی خیال رکھا۔ بعض مقامات پر مزید محنت کی ضرورت محسوس ہوتی ہے، جن پر مزید مشق کر کے لکھاریہ مستقبل کے اچھے مصنفین میں خوش کُن اضافہ ثابت ہونگی۔

 

Additional information

Weight 0.5 kg
Dimensions 0.4 × 5.5 × 8.5 in

There are no reviews yet.

Be the first to review “Salaad se Steak Tak – سلاد سے سٹیک تک”

Your email address will not be published. Required fields are marked *