Description
کتاب کے بارے میں
سفر اجل یعنی موت کا سفر ۔۔۔ یہ کتاب ایک ایسے سفر کی داستان سناتی ہے جس کی تیاری ہر مسلمان پر فرض ہے ۔۔ یہ دنیا دائمی نہیں ہے نہ ہی اس میں بسنے والے ۔۔۔یہ ایک اٹل حقیقت ہے جو اسکا منکر ہوتا ہے وہ یہیں کا ہوکر رہ جاتا ہے۔ اُسے پھر اس دائمی جہاں میں کچھ حاصل نہیں ہوتا ۔۔۔ہر خواہش کی تکمیل ضروری نہیں ہوتی ہر قربانی کا صلہ اس جہان میں نہیں ملتا ۔۔پس یہ کتاب موت کے سفر کی تیاری کا سامان بنانے کی تجویز پیش کرتی ہے ۔سفر اجل ہمارا آخری سفر ہے لہٰذا یہ کتاب اسے خوبصورت بنانے کی کوشش میں آپکی مدد کرے گی۔۔
مصنفہ کے بارے میں
میرا نام نمرہ عباس ہے میرا تعلق بہاولپور پاکستان سے ہے ۔۔میں نے پاکستان انٹرنیشنل اسکول جدہ سے ایف ایس سی کیا ہے اور بہت جلد یونیورسٹی میں داخلہ لینے کا ارادہ رکھتی ہوں ۔۔مجھے اردو ادب سے خاص لگاؤ ہے ۔میں نے اب تک دو مکمل کتابیں لکھی ہیں جن میں سے میرا مرض مستمر میرا پہلا آنلائن ناول ہے ۔ اسکے علاوہ میں اردو انگریزی دونوں لغات میں شاعری بھی کرتی ہوں۔ میں اردو ادب کے فروغ کے لیے کوشش کر رہی ہوں ..سفر اجل کتابی شکل میں شائع ہونے والی میری پہلی تحریر ہے ۔ میرے پسندیدہ رائٹرز میں سمیرہ حمید ،نمرہ احمد ،عمیرہ احمد وغیرہ شامل ہیں ۔
There are no reviews yet.