Sale!

Qafas – قفس

3 customer reviews

 1,000 PKR

اگر آپ “میں ہی کیوں؟ ” جیسے سوال کا جواب ڈھونڈ رہے ہیں تو اس کتاب کو پڑھنے میں دیر نہ کریں۔

Author Mahwish Talib
Published December 2020
Price Rs. 1000 PKR
ISBN 978-969-749-041-7
Language Urdu
Total Pages 192
Paper Quality Standard Cream Color Book Paper
Binding Hardback, Dustcover Edition
Genre Afsana, Fiction, Urdu

Description

کتاب کے بارے میں

جب انسان دکھوں میں مسکرانا سیکھ جاتا ہے اصل میں وہ زندگی کو جینا ہی تب سیکھتا ہے ۔ یہی حقیقت ہے ، اس میں گہرائی ہے اور یہی زندگی کی خوبصورتی ہے۔یہ کتاب کسی ایک واقعے یا مرکزی خیال پر مبنی نہیں ہے بلکہ مختلف اوقات میں مختلف حالات میں لکھی گئی تحاریر کا ایک مجموعہ ہے۔۔۔ یہ افسانوی مجموعہ ان لوگوں کو ضرور پڑھنا چاہئے جو زندگی کی رونقوں میں کھو کر اپنی ذات سے غافل ہورہے ہیں۔ اگر آپ میں سے کوئی جذبات میں گندھے، دلفریب منظرکشی میں ڈوبے دلچسپ اور سبق آموز واقعات پڑھنے کا شوقین ہے تو یہ کتاب آپ کے لیے ہے۔ اگر آپ “میں ہی کیوں؟ ” جیسے سوال کا جواب ڈھونڈ رہے ہیں تو اس کتاب کو پڑھنے میں دیر نہ کریں۔

مصنفہ کے بارے میں

میرا تعلق لاہور سے ہے اور میں نے ۲۰۲۰ میں یو ای ٹی ، لاہور سے اپلائیڈ کیمسٹری میں ایم فل کیا ہے۔ ۲۰۱۵ سے بطورِ مصنفہ لکھنے کا آغاز کیا۔ مجھے لکھنا اس لئے اچھا لگتا ہے کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ میری تحریری صلاحیتیں نہ صرف معاشرتی مسائل کو ایک مختلف انداز میں بیان کرسکتی ہیں بلکہ میری ہر تحریر میں کہیں نہ کہیں ان مسائل کا حل بھی موجود ہے اب یہ پڑھنے والے کی شدتِ ذوق پر ہے کہ وہ کہانی کے انجام سے کیا نتیجہ اخذ کرپاتا ہے۔
وقت گزرنے کے ساتھ میں نے اردو کے علاوہ ،انگریزی نثر میں بھی لکھنا شروع کیا ۔ میری تحاریر مختلف رسائل میں شائع ہوتی رہتی ہیں۔ افسانے کے علاوہ ، میں مختلف ویب سائٹس اور اخبارات کے لئے کالمز اور آرٹیکلز بھی لکھتی ہوں۔میں نے اب تک بہت سی کہانیاں لکھیں ہیں رومانوی، معاشرتی، جاسوسی، سنسنی خیز لیکن میرے دل کے قریب وہی تحاریر ہیں جو سچے واقعات پر مبنی ہیں یا وہ خیالات اور تصورات جنہیں قارئین نے حقیقت سے قریب تر جانا۔۔۔
میں بیشتر بین الاجامعات اور انٹرا یونیورسٹی ہونے والے مقابلوں میں امتیازی پوزیشنز حاصل کر چکی ہوں۔
میرے پسندیدہ مصنفین میں بشریٰ سیعد، بشریٰ رحمن اور شفیق الرحمٰن شامل ہیں۔۔ میرا پسندیدہ ناول “رقصِ جنوں” ہے اور پسندیدہ کتب بہت سی ہیں۔

 

Additional information

Weight 0.5 kg
Dimensions 0.4 × 5.5 × 8.5 in
Binding

Hardback with Dust Cover, Paperback

3 reviews for Qafas – قفس

  1. محمد رافع حسن خان

    قفس میں موجود تمام افسانے نہایت سبق آموز ہیں اور آپ کو زندگی کا ایک نیا رخ دکھانے کی سعی کرتے نظر آتے ہیں۔ خوبصورت منظر نگاری اور عمدہ الفاظ کا چناؤ پڑھنے کا لطف دوبالا کر دیتا ہے۔ اللّٰہ مصنفہ کے علم و عمل میں برکت اور قلم کو طاقت عطا فرمائے آمین

  2. Sehrish Shehzad

    Deep .thought provoking an worth reading especially when you feel down in life it helps you fetch positivity in your life.. It is must read book.. More power to the writer.

  3. Rehana

    A beautiful book which seems written by an adept writer. I loved the way author has tried broaden the horizon of readers..

Add a review

Your email address will not be published. Required fields are marked *