میرا تعلق لاہور سے ہے اور میں نے 2020 میں یو ای ٹی ، لاہور سے اپلائیڈ کیمسٹری میں ایم فل کیا ہے۔
ماہ وش طالب نے 2015 سے بطورِ مصنفہ لکھنے کا آغاز کیا۔ مجھے لکھنا اس لئے اچھا لگتا ہے کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ میری تحریری صلاحیتیں ناصرف معاشرتی مسائل کو ایک مختلف انداز میں بیان کرسکتی ہیں بلکہ میری ہر تحریر میں کہیں نہ کہیں ان مسائل کا حل بھی موجود ہے اب یہ پڑھنے والے کی شدتِ ذوق پر ہے کہ وہ کہانی کے انجام سے کیا نتیجہ اخذ کرپاتا ہے۔
وقت گزرنے کے ساتھ میں نے اردو کے علاوہ ،انگریزی نثر میں بھی لکھنا شروع کیا ۔ میری تحاریر مختلف رسائل میں شائع ہوتی رہتی ہیں۔ افسانے کے علاوہ ، میں مختلف ویب سائٹس اور اخبارات کے لئے کالمز اور آرٹیکلز بھی لکھتی ہوں۔
میں نے اب تک بہت سی کہانیاں لکھیں ہیں رومانوی، معاشرتی، جاسوسی، سنسنی خیز لیکن میرے دل کے قریب وہی تحاریر ہیں جو سچے واقعات پر مبنی ہیں یا وہ خیالات اور تصورات جنہیں قارئین نے حقیقت سے قریب تر جانا۔۔۔
میں بیشتر بین الاجامعات اور انٹرا یونیورسٹی ہونے والے مقابلوں میں امتیازی پوزیشنز حاصل کر چکی ہوں۔ میرے پسندیدہ مصنفین میں بشریٰ سیعد، بشریٰ رحمن اور شفیق الرحمٰن شامل ہیں ۔۔ میرا پسندیدہ ناول “رقصِ جنوں” ہے اور پسندیدہ کتب بہت سی ہیں۔