Sale!

Muhabbat kay Rang – محبت کے رنگ

4 customer reviews

 1,099 PKR

اِس کتاب میں ی اُن لطیف سے جذبوں کی عکاسی کی گئی ہے جن کو ہر لمحہ محسوس کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور اُن احساسات و جذبات کے رنگوں کی بات کی گئی ہے جن کو اگر انسان اپنے دل میں نہ صرف محسوس کرے بلکہ ان کو اگر وہ اپنے دل میں بسا لے تو اس کی زندگی گل و گلزار ہو سکتی ہے۔

Author Afzal Ansari
Published February 2021
Price Rs. 1200 PKR
ISBN 978-969-749-084-4
Language Urdu
Total Pages 252
Paper Quality Standard Cream Book  Paper
Binding Hardnack with Dust cover Edition
Genre Poetry, Urdu

Description

کتاب کے بارے میں

 رشتے احساس و جذبات کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں۔اگر انسانی زندگی میں احساس و جذبات کے رنگ پھیکے پڑ جایئں توانسان آہستہ آہستہ اپنوں سے ہی بیگانہ ہو جاتا ہے۔

وہ لوگ جن کے بغیر کبھی وہ جینے کا تصور بھی نہیں کر سکتا اپنے اُن خاص لوگوں کو بھی وہ بوجھ سمجھنا شروع ہو جاتا ہے۔ اُس کے دل میں اُن کے لئے جذبات کے سارے رنگ آہستہ آہستہ پھیکے پڑنا شروع ہو جاتے ہیں یا پھر بالکل ختم ہوجاتے ہیں ۔

جس دل سے محبت بھرے جذبات کے سارے رنگ ختم ہو جائیں وہ دل بھری دنیا میں تنہا ر ھ جاتا ہے اور اس تنہائی کے بعد کی دنیا تو اور بھی بھیانک ہے۔ جب ایک دل تمام میٹھے میٹھے اور رنگین جذبوں سے عاری ہو جاتا ہے تو دل میں اندھیرا چھا جاتا ہے اور اسُ کو دور دور تک روشنی کی یا اُمید کی کوئی کرن نطر نہیں آتی۔

دل کی دنیا بھی عجیب دنیا ہے جو کہ صرف اور صرف محبت، پیار اور خلوص بھرے جذبوں سے ہی رنگین اور آباد ہوتی ہے۔ جب تک انسان اپنے دل میں ان جذبوں کی آبیاری کرتا رہے گا اور ان رنگوں کو تلخی ، تند و تیز لحجوں اور غصہ ونفرت کی تپش سے بچاتا رہے گا تب تک یہ جذبے اس کے دل کی دنیا کو رنگین اور حسین بنائے رکھیں گے۔اِس لئے ہمیں اِن چھوٹے چھوٹے معصوم سے پیارے سے رنگ برنگے جذبوں کی نہ صرف قدر کرنی چاہئے.

اور ان کو بچا کر رکھنا چاہئے بلکہ ان کو وقت کے ساتھ ساتھ اور پکے کرنے کی کوشش کرنی چاہئے تا کہ ہماری زندگیاں جنت کا اِک حسیں نمونہ بن جایئں جس میں ہر طرف پھول ہی پھول کھلے ہوں اور پیار ہی پیار چھایا ہو ۔ چاروں طرف محبت اور پیار کے سارے رنگ بکھرے ہوں۔
اِس کتاب میں ایسے ہی اُن لطیف سے جذبوں کی عکاسی کی گئی ہے جن کو ہر لمحہ محسوس کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور اُن احساسات و جذبات کے رنگوں کی بات کی گئی ہے جن کو اگر انسان اپنے دل میں نہ صرف محسوس کرے بلکہ ان کو اگر وہ اپنے دل میں بسا لے تو اس کی زندگی گل و گلزار ہو سکتی ہے۔

 

Additional information

Weight 0.5 kg
Dimensions 0.4 × 5.5 × 8.5 in

4 reviews for Muhabbat kay Rang – محبت کے رنگ

  1. Zafar Iqbal

    This is amazing nd beautiful book having true picture of Hunan feelings.

  2. Muhammad sarfarz

    This is a good book. I love it. I recommended every one to read this book.

  3. Muhammad Ali

    Each and every poem ❣️ of this book is excellent, wonderful and true reflection of feelings. After a long time, I read such a beautiful book.

  4. Shehr Bano

    شاعری کی ایک بہترین کتاب۔ بہت مزہ آیا۔ بہت عرصے بعد ایک اچھی کتاب پڑھنے کو ملی

Add a review

Your email address will not be published. Required fields are marked *