Description
کتاب کے بارے میں
انسان کو جب خالق کی طرف سے عطا کر دہ صلاحیتوں کا مکمل ادراک ہو جاتا ہے تو وہ معراج ِ انسانیت کے رتبے تک پہنچ جاتا ہے ۔ اس کائنات میں انسان کے لیے بیش بہا امکانات کے سلسلے موجود ہیں اور یقین سے مزین قلب اور فراست ان امکانات کو دریافت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے دیناو آخرت کی کامیابی دراصل یقین کے ساتھ منسلک ہے ۔ یقین کو دل میں جگہ دینے والاانسان کبھی مایوس نہیں ہو سکتا ۔ مایوسی گناہ تصور کی جاتی ہے اور مایوس انسان کامیابی کے دہنے کبھی نہیں چڑھ سکتا ۔ معراج ِ انسانیت تک پہنچنے کے لیے یقین کے ساتھ رفعتِ خیال ہوناضروری ہے یقین کی حلاوت انسانی قلب اور ذہن پر بڑے گہرے اثرات مرتب کرتی ہے موجودہ دور میں ہر لمحہ تبدیل ہوتے ہوئے حالات کے تناظر میں معاشرہ اس بات کا متقامی ہے کہ انسان اپنی حقیقت کو پہنچاننے میں کسی قسم کے فکری انحطاط کا شکار نہ ہو ۔ اگر انسان فکری طور پر پستی کا شکار ہوجاتے ہیں تو نتیجہ ثابت شدہ ہے ۔
امکان یقین کتاب میں انسان کو ذات سے عزمانِ ذات تک کے سفر کی دعوت دی گئی ہے ۔ اللہ تعالیٰ کی اس کائنات میں ہو سو پھیلے مکانات کو تلاش کرنا اور اپنے نفس کو یقین کے تابع کرنا دراصل کامیابی ہے ۔ فکری اور مذہبی اعتبار سے آزاد ہونا اور مخصوص نقطہ نظر سے ہٹ کر منزل تلاش کرنا معراج ِ انسانیت ہے ۔
There are no reviews yet.