Description
کتاب کے بارے میں
شاعری ان جذبات کا اظہار ہے جو اپنے احساس میں آپ کو اتنا مخمور کر دیتے ہیں کہ لفظوں کا بہاؤ ترنم میں ڈھل کے کبھی غزل، تو کبھی نظم بن جاتا ہے۔ ایک شاعر تب تک کہتا ہے جب تک یہ حساسیت الفاظ میں واشگاف نہ ہونے لگے پر پھر بھی اپنی تسکین تک جذبات کو بیان کرنا ناممکن ہے۔ کتاب “اجتماعی خودکشی” بھی ان سب محسوسات کو بیان کرنے کی ایک ادنیٰ سی کوشش ہے کہ اتنی سب آوازوں میں ایک آواز اور بھی شامل ہوجائے۔ اس مجموعے کا مقصد قارئین کو ان ہی کے جذبات کا احساس دلانا ہے۔ یہ کتاب کبھی کائنات کی وسعتوں میں انسان کے وجود پہ سوال اٹھاتی ہے، تو کہیں دنیا میں اس کی نفسیاتی الجھنوں اور خود شناسی کی کاوشوں پہ روشنی ڈالتی ہے۔ عشق کا ایک اچھوتا، خیالی اور تصوراتی نظریہ ہمیں ایک الگ ہی دنیا دکھاتا ہے۔ اس کتاب کو لکھنے کا ایک مقصد شاعری کو اک نئے انداز میں نئی جہت دینا بھی ہے۔ امید ہے آپ شاعری کی اس کتاب کو پسند کریں گے اور اس کاوش میں میرا ساتھ دیں گے۔
مصنفہ کے بارے میں
صبا معظم علی ایک تعلیمی ادارے کی سربراہ ہونے کے ساتھ ساتھ پچھلے پانچ برس سے سی ایس ایس کے طلباء کو راہنمائی فراہم کر رہی ہیں۔ زمانہ طالبعلمی سے ہی انگریزی اور اردو زبان میں شاعری کا آغاز کر دیا تھا۔ “اجتماعی خودکشی” ان کی پہلی شاعری کی کتاب ہے۔











There are no reviews yet.