Description
کتاب کے بارے میں
بیربل دا رائٹر اُرحان الدّین عُرف چھوٹو کی ایسی کہانی ہے جس کی محبت کی شادی لاکھ کوششوں کے باوجود بُری طرح ناکام ہُوئی۔ ایسی شادی جس کی بدولت اُس نے سارے خطرے مول لیئے اور وہ خُود کو سیاہ اندھیرے کی طرف دَھکیلتا ہی رہ گیا۔ 10تھ سٹینڈرڈ میں پہلی مرتبہ محبت ہوجانے پر اور اپنے ابّا کی سائیکالوجی کی کتابیں پڑھتے ہُوئے دو مضامین پر یکجا ایک کتاب عشق سائیکالوجی کے نام سے تحریر کی جو شائع ہونے سے پہلے ہی کسی کا شکار بن گئی جس کے بعد اُس نے وقتاً اپنی رائٹر بننے کی خواہش سے اُنسیت چھوڑے کنارہ کرلیا اور اپنے قلم کو زمین بوس کردیا۔ جس پر اپنے باپ کی فِکرمندی بھری ڈانٹ کو بےجا روک ٹوک اور بلاوجہ بولنا سمجھتے ہُوئے اور لاپرواہی کرتے ہُوئے اپنی من مانی اور ضد کو آگیا۔
ایک شرط پر مبنی ایسی شادی کہ جس کے واسطے اُس نے جلد بازی میں آکر ایک مشکل فیصلہ کر لیا جس کے کیئے معاہدے نے اُسے ایک ایسی جگہ پہنچا دیا کہ وہاں کی دُنیا اُس کی دنیا سے بالکل منفرد تھی البتہ ایسے جہاں پچھلی کئی صدیوں میں گزرتے رہے۔ ایک ایسا سرکش جہاں جو اُس کی کامیابی کا شاید اثاثہ بن جائے۔ اُس کی ایسی ناکام شادی اور رائٹر بننے کی کوشش نے اُسے مصیبتوں بھرے جہاں کو پہنچا دیا پھر ایسے میں اُن تاریکیوں سے نکالنے کے لیئے اور اُس کے خواب کو گہرے بادلُوں سے نِکالنے کے لیئے لیّانا نام کی ایک اِیکالوجِسٹ، ریسرچر اور آرٹیکل رائٹر اُس کی زندگی میں اُجلی کرن بن کر رُونما ہُوئی جو اَن جانے نجانے میں کیسے اُس سے محبت کر بیٹھی۔ اور جس کی پھر تمام کوشش اُسی کے لیئے بن کر رہ گئی۔ اُسے ہر ممکن کوشش سے چھوٹو کی مدد کر کے سیاہ تاریکیوں سے باہر نِکالنا اور اُس کے خواب کو حقیقت بنانا ہے۔ لیکن پہلے پہل چھوٹو ایک لڑکی کی مدد لینے کو بالکل تیار نہیں پھر آخر مجبوراً ا ُس کی ضد بھری نیچر کو بمشکل برداشت کیئے اور مشکل حالات سے دوبھر ہُوئی زندگی کو مدِنظر رکھتے ہُوئے ایسا کرنا ہی پڑے گا۔
کیا چھوٹو کی مشکلات سے دوبھر ہُوئی زندگی دے سکے گی اُسے ایک نئی شناخت، ایک نئی شہرت اور ایک نئی پہچان جو وہ شروع سے رائٹر بن کر کمانا چاہتا تھا؟ اور کیا قسمت اُسے ایک نئی جہت میں لگائے، دے گی ایک نیا موقع؟؟ وہ سب جاننے کے لیئے آپ کو ناول کے اندر اچھے سے ڈوبنا پڑے گا۔
Bairbel The Writer by Asfandyar Waheed, The Story follows the protagonist’s journey through failed love, personal struggles, and the various hurdles encountered on the path to becoming a writer. It explores themes of fate and the consequences of false decisions, eventually introducing a female character who motivates the protagonist to reclaim his life and pursue his childhood ambitions.











There are no reviews yet.