Description
کتاب کے بارے میں
یہ اس ناول کا پہلا حصہ ہے جس میں ایک لڑکی کی کہانی بیان کی گئ جو زندگی کے مختلف ادوار سے گزرتے ہوئے ترقی کے منازل طے کرتی ہے۔وہ حالات کو دوش نہیں دیتی بلکہ اپنے حالات خود پیدا کرتی ہے۔ کہانی کے ذریعے معاشرے کے مختلف مسائل کو بھی سامنے لایا گیا جن کا سامنا اکثر متوسط طبقے کی عورتیں کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں عورت کو اپنے حق کے لیے اکسایا نہیں گیا بلکہ اپنے فرائض پورے کرنے کی تلقین کی گئ ہے۔ کیو نکہ جہاں احساس، پیار اور محبت ہے وہاں تیرے میرے کی جنگ نہیں۔ وہاں حقوق مانگے نہیں بلکہ دیے جاتے ہیں۔ اس اضطرابی دور میں سوچ بدل کر اضطراب کم کرنے کی کوشش کے بارے میں بتایا گیا ہے اور رشتوں کو سنبھالنے کے فن سے آشنائ پر زور دیا گیا ہے۔
مصنف کے بارے میں
مصنفہ درس و تدریس کے شعبہ سے تعلق رکھتی ہیں۔ اردو لکھنا اور پڑھنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ وہ تدریس کا بائیس سالہ تجربہ رکھتی ہیں۔ اور اردو قواعد کی 5 درسی کتب (الف سے اردو) کی مصنفہ بھی ہیں۔ مختلف رسائل میں شاعری بھی کرتی ہیں۔ او لیولز کی کتاب(اردو ہماری زبان) کی سیریز ایڈیٹر بھی ہیں اور مختلف سکولوں میں اساتذہ کے لیے ورکشاپس کا اہتمام کرتی ہیں۔ ناول ‘آدم کی بیٹی’ ان کی پہلی کاوش ہے جسے اوراق پبلیکیشنز نے شائع کیا۔
There are no reviews yet.