Sale!

Mohabbat Parast – محبت پرست

1 customer review

 800 PKR

 انسان کبھی بھی مکمل نہیں ہوتا ۔جس نے اپنی خواہشات لامحدود کر لیں ہوں اور جن میں سے بیشتر کی تکمیل ہی نا ممکن ہو تو وہ مکمل کیسے ہو سکتا ہے!۔ایک ایسا ناول جو شاید زندگی کو دیکھنے  کازاویہ نظرتبدیل کر دے۔

Author Dr Atteeq
Published February 2023
Price Rs. 1400 PKR
ISBN 978-969-749-221-3
Language Urdu
Total Pages 322
Paper Quality Imported Cream Paper
Binding Paperback Edition
Genre Fiction, Novel, Urdu

In stock

Description

کتاب کے بارے میں

میں نے یہ کہانی تراشی نہیں بس اپنے آپ کو سنانے کی کوشش کی ہے۔۔۔میں سناتا چلا گیا اور الفاظ کاغذ کے صفحات پر بکھرتے چلے گئے۔ میں سمجھتا ہوں کہ جو کہانی دوسروں کو سنائی جاتی ہے وہ سچی یا جھوٹی ہو سکتی ہے۔ اِس کے برعکس جو کہانی انسان اپنے آپ کو ، اپنے من کو سناتا ہے وہ ہمیشہ سچی ہوتی ہے ۔ یہ الگ بات کہ اُسے وہ دوسروں سے بھی بانٹ سکتا ہے یا نہیں۔ دوسروں کو سنانے کے لیے کہانی تراشی جاتی ہے جبکہ اپنے آپ کو سنانے کے لیے اُگلی جاتی ہے۔ “محبت پرست” کی کہانی بھی تراشی نہیں گئی بلکہ اُگلی گئی ہے۔
میرا ماننا ہے کہ انسان فطرتاً محبت پرست ہے اور عبادت محبت ہی کی ایک شکل ہے جو کہ صرف خدا کے لیے مخصوص ہے۔۔۔ خدا کے لیے یہ عبادت اور انسانوں کے لیے عقیدت ہے۔ مال و زر سے پیار بت پرستی اور احساسات کا پرچار محبت پرستی ہے۔ انسان اگر رائج الوقت طرزِ زندگی سے ذرا سا انحراف کر کے مال ومتاع اور اثر و رسوخ کو کچھ دیر کے لیے زندگی سے حذف کر ڈالے اور بھول جائے کہ کسی انسان کے لیے ان چیزوں کی انسانی جذبات اور احساسات سے زیادہ اہمیت ہو سکتی ہے تو اِس کا مطلب ہے کہ اُس نے بت پرستی ترک کر کے محبت پرستی شروع کر دی ہے۔
یہ کہانی ایک محبت پرست کے خود آگاہی اور سیلف ایکچو لائزیشن کی جانب سفر پر مشتمل ہے۔ جو ایک انسان سے محبت کر کے اپنے آپ سے یہ سوالات پوچھنے اور ان کا جواب تلاشنے کی جستجو میں غوطہ زن ہونےکی صلاحیت رکھتا ہے کہ ۔۔۔ کیا مجھے اِس دنیا میں کسی انسان کے حصول کی جنگ لڑنے بھیجا گیا ہے؟ کسی دلکش اور من پسند جسم تک رسائی کی جنگ ۔ ایک عارضی لذت کا تعاقب کرنے اور ایک سطحی اور نا معلوم سی خوشی کو جیتنے کی تگ و دو ۔ کیا انسان کا اللہ تعالیٰ سے رشتہ فنا ہو جانے والی چیزوں سے لگاؤ اور محبت پر منحصر ہے؟ اتنا بڑا میلہ سجانے، اِس شاہکار تصویر میں رنگ بھرنے اور اِس دیار کو پُررونق بنانے کے لیے اپنا نائب تخلیق کرنے کا مقصد اُسے چند عارضی سہاروں کے رحم و کرم پر چھوڑنا اور کسی سراب میں الجھانا ہی تو نہیں۔۔۔ کیا تخلیقِ انسانیت کا مقصدمحض اپنی چھوٹی چھوٹی الجھنوں کو سنوارنا ہے؟
اگر آپ محبت کے اصل مفہوم اور زندگی کے مقصد اور رعنائیوں کو سمجھنے کی جستجو میں اپنے ذہن کو الجھانا چاہتے ہیں تو آیئے محبت پرست کے اِس دلفریب سفر میں میرا ہمسفر بنیئے۔
اِس کہانی میں محبت ، رومانس ، پیشن اور جہدِ مسلسل کو ایک لڑی میں پرونے کی کوشش کی گئی ہے۔ میری نظر میں یہ کہانی ۔۔۔ ہماری دنیا جیسی شکل اختیار کر چکی ہے اور جیسا اس کو تصوراً ہونا چاہیئے تھا۔۔ان دو صورتِ احوال کے تصادم کے نتیجے میں پیدا ہونے والی پیچید گیوں اور ان سے نبرد آزما ایک محبت پرست کی کشمکش کے گِرد گھومتی ہے۔

مصنف کے بارے میں

ڈاکٹر عتیق پاکستانی نژاد آسڑیلین ناول نگار ہیں جو بنیادی طور پر ویژنری اور میٹا فیزیکل فکشن اور انسپائریشنل رومانس لکھتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ لفظ بولتے ضرور ہیں مگر اُس وقت تک چند مہمل سے حروفِ تہجی کا مجموعہ ہی رہتے ہیں جب تک کسی کی سماعتیں انہیں معنی عطا کر کے معتبر نہ کر دیں۔
پیشے کے لحاظ سے وہ سائنسدان ہیں۔ جو آسٹریلیا میں دنیا کے صفِ اول کے ٹرانسپورٹ سے وابستہ تحقیقی ادارے میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ تعلیمی قابلیت کے حوالے سے انہوں نے مصر کی عین شمس یونیورسٹی سے جیالوجی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ اِس سے قبل لاہور کی پنجاب یونیورسٹی سے جیالوجی میں ہی بی۔ایس۔سی اور ایم۔ایس۔سی کی ڈگریاں بھی حاصل کر چکے ہیں۔ مزید برآں آسٹریلیا سے سول انجنیئرنگ اور میلبورن یونیورسٹی سے پراجیکٹ مینجمنٹ میں ماسٹرڈگریاں ان کے کریڈٹ پر ہیں۔
آسٹریلیا میں مستقل سکونت اختیار کرنے سے پہلے وہ تقریباً دس برس تک مڈل ایسٹ میں مقیم رہے۔ جہاں وہ ایک ملٹی نیشنل کمپنی کی انٹر نیشنل ٹیم کا حصہ تھے۔ جاب کےسلسلہ میں انہیں ایشیاء، افریقہ اور یورپ کے پچیس ممالک کابار بار سفر کرنے اور مختلف معاشروں کے وسائل، مسائل اور رویوں کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔
اردو ادب سے لگاؤ کے رجحان کے ساتھ قدرت نے انہیں پیدا کیا ہے۔ اِس کے علاوہ سائیکالوجی، سوشیالوجی اور فلاسفی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ سالہاسال مطالعہ کرنے ، زندگی کے نشیب و فراز کا سامنا کرنے اور اس سے وابستہ ازلی تلخیوں کو محسوس کرنے کے بعد انہوں نے کری ایٹو رائیٹنگ کو باقاعدہ سیکھنے کے بعد قلم اُٹھایا اور حروف کو لفظوں اور لفظوں کو جملوں کے سانچے میں ڈھالنا شروع کیا۔محبت پرست ان کا پہلا ناول ہےجس میں ان کے وسیع مطالعے، مشاہدے، تجربے اور تجزیئے کی جھلک واضح طور پر دیکھی اور محسوس کی جا سکتی ہے۔

Additional information

Weight 0.5 kg
Dimensions 0.4 × 5.5 × 8.5 in

1 review for Mohabbat Parast – محبت پرست

  1. Ahmad Khan.

    Dr Atiq sahib ny bohat hi umda novel likha hai…jiski quotes bhi aksar parhta rehta hu…apko waqai mehsus hoga k kisi urdu mein achi samaj bujh rakhny waly ny likha hai…aur unka andaaz e bayan aur lafzo ka chunao bhi bohat hi acha hai.

Add a review

Your email address will not be published. Required fields are marked *