Description
کتاب کے بارے میں
کاروباری ترقی اور اس کے ذریعے ملکی معیشت کی بہتری میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے “جدید کاروبار و معاشیات” کے عنوان سے زیر نظر کتاب اشاعت کی دنیا میں ایک منفرد و مقبول ادارے “اوراق پبلیکیشنز” نے شائع کی ہے۔
جس میں کاروبار ومعاشیات کے جدید ترین تصورات کے ساتھ عملی پہلوؤں کے بارے میں تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنے اور شعور اجاگر کرنے کی غرض سے گزارشات اور جدید حکمت عملی کے تصورات کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ نیز وسائل سے استفادہ کے بارے میں
شعور اجاگر کرنے کے ساتھ مختلف سٹیک ہولڈرز کو بھی ملکی معیشت میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی ہے۔
انٹرپرینیورشپ، سٹارٹ اپ، انٹلیکچوئل پراپرٹی، سوشل انٹرپرینیورشپ، ای کامرس کی آگاہی، انجمن امداد باہمی (کوآپریٹو سوسائٹیز)، مینٹورشپ اور ملکی کاروبار و معیشت میں اہم کردار ادا کرنے والی معزز و معتبر شخصیات کے عنوانات سے الگ الگ موضوعات پر کتب کو تحریر کرنے کی بجائے ان کا تعارف آپ سے کرا دیا گیا ہے۔
زیادہ تفصیلات سے گریز کیا گیا ہے۔ کاروبار اور اس کے ذریعے ملکی معیشت کی ترقی کے حوالے سے درکار بنیادی معلومات مثلا بزنس انکوبیشن سینٹرز کا قیام، اہمیت و افادیت، نئی کمپنیوں کے قیام میں بزنس انکوبیشن سینٹرز کا کردار اور نقصانات سے بچنے کے لیے کامیاب کاروباری افراد کا بطور مینٹور انتخاب، کاروباری شروعات اور کاروبار کو برقرار رکھنے اور فروغ دینے کےلئے ضروری قرار دیا جانا چاہیے۔ کاروبار کے ذریعے سماجی ترقی اور خاص طور پر روزگار کی فراہمی کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔
There are no reviews yet.