Description
کتاب کے بارے میں
اپنے کنبے کے پہلے شاعر زین کمال کا تعارف شاعری کی دنیا سے شالیندرہ، جاوید اختر، ساحر لدھیانوی، شہریار، کیفی اعظمی کے لکھے نغموں اور غزلوں سے ہوا۔ جب جاوید اختر صاحب2013 کے نومبر کے مہینے میں دوبئی میں اپنے ایک پروگرام کے لئے تشریف لائے، زین ہال کے بیچ میں بیٹھ کے اُن کی کہی ہر ایک بات کو جذب کر رہے تھے۔ پروگرام ختم ہوتے ہی بھیڑ میں اپنے پسندیدہ شخص اور شاعر کو دیکھ کر زین کے لب سل گئے۔ سب لوگ جاوید صاحب کو گھیر کے تصویریں لینے لگے اور زین بس اُنہیں دیکھتے رہے۔ موقع پانے پہ اُن کی کتاب “ترکش” پر بس دستخط لیے۔
حالانکہ لکھنے کی شروعات 2011 میں ہو گئی تھی مگر یہ حسین خواب سا لمحہ زین کی شاعری کے سفر کی اصل ابتداء تھی۔بس پھر کیا تھا، یوٹیوب اور ریختہ ویب سائیٹ کے ذریعے اور کئی برصغیر کے شاعروں کو سننے اور پڑھنے کا سلسلہ شروع ہوا۔ فیض احمد فیض، احمد فراز، جون ایلیا، بشیر بدر، پیرزادہ قاسم جیسے بڑے نام پسندیدہ شاعروں کی فہرست میں شامل ہو گئے۔
اور اب سفر کے تقریباً دس سال بعد یہ مقدس لمحہ نصیب ہوا ہے کہ اپنے اشعار دنیا کے سامنے پیش کر سکیں۔ “پیشتر” ان بیتے دس سالوں کا مجموعہ ہے۔ فیض احمد فیض کے دیے پیغام “جو دل پہ گزرے وہ رقم کرتے رہو” کی صورت ہے پیشتر۔
ہم پرورش لوح و قلم کرتے رہیں گے
جو دل پہ گزرتی ہے رقم کرتے رہیں گے
فیض احمد فیض
مصنف کے بارے میں
زین کمال ہندوستان اور برصغیر کے ابھرتے شاعروں میں سے ایک ہیں۔ اُنھوں نے اپنی تعلیم بمع انجینئرنگ حیدرآباد، انڈیا سے کی اور کچھ سال پہلے وینکوور، کینڈا چلے گئے۔ وہ فلمی دنیا میں بطور اسکرپٹ رائیٹر/ڈائریکٹر اپنے قدم رکھنے کی کوشش میں جُتے ہیں۔ شاعری اُن کی دوسری محبت ہے اور گائیکی پہلی۔
zainkamal@outlook.com
There are no reviews yet.