Description
کتاب کے بارے میں
محوِ عشق میں میں نے اپنے جذبات اور افکار کو شاعری کی شکل میں پیش کیا ہے ۔ “محوِ عشق ” اہل عشق کے لیے میری پہلی اور عاجزانہ کاوش ہے ۔اس میں کچھ فکشن ہے کچھ حقیقت ۔ میرا تخیل سادہ ضرور ہو گا مگر قارئین و سامعین کے لیے اجنبی نہیں ۔ میں نے اپنے تخیل کے پروانوں کو شاہین بنا کر نہیں بلکہ ان کی اصلی حالت میں ہی شمع کے سپر د کیا ہے ۔
میں اپنی کتاب کے بارے میں تمام آراء کا خیر مقدم کرتا ہوں ۔ آپ کی آراء میرے لیے قابلِ قدر ہے ۔
مصنف کے بارے میں
میں ثمروز احمد ہوں ۔ میں 25اکتوبر 1998کو پاکستان کے شہر بورے والا میں پیدا ہوا ۔ میری زندگی میں میرے لیے سب سے پیارا شخص میری والدہ محترمہ “یاسمین طاہر ” ہیں ۔میں نے 9thکلاس سے لکھنا شروع کیا ۔اب میں اسلامیہ یونیورسٹی میں ایم ۔ اے اردو کا طالب علم ہوں ۔
میری پسندیدہ مصنفہ “جے کے رولنگ “ہیں ۔
میرے پسندیدہ شاعر”علامہ اقبال “ہیں ۔
میری پسندیدہ کتب “قرآن مجید “اور “پیرِ کامل”ہیں ۔
“لکھنا “اور” جانور پالنا “میرے مشاغل ہیں ۔
میری جلد آنے والی کتب “جہنمی ہیں پارسا”اور “دی ڈارک مشن “کے عنوان سے زیرِ تکمیل ہیں ۔
There are no reviews yet.