Sale!

Kauma – کوما

 1,199 PKR

یہ کتاب یقینا زندگی ہی سے متاثر ہے اور اس میں جو کچھ بھی ہے، وہ دل میں چھَپے چربہ سے زیادہ کچھ نہیں۔ چالیس برس تک میڈیکل کے شعبہ سے منسلک رہنے اور پھر دانائی سے بھرپور تحریریں بشمول کارل ساگان وغیرہ کی مطبوعات یکجا کرنے کی کوشش کی ہے۔

Author Iftikhar Ahmed
Published March 2023
Price Rs. 1400 PKR
ISBN 978-969-749-224-4
Language Urdu
Total Pages 174
Paper Quality Matt Imported 128gsm
Binding Paperback Edition
Genre Fiction, Urdu

In stock (can be backordered)

Description

کتاب کے بارے میں

بیہوشی کی اتھاہ کو طبی اصطلاح میں کوما کہتے ہیں۔کوما ایک غیر معمولی پہیلی ہے۔گو کہ جسم بیہوشی کی مختلف سطحوں میں ہوتا ہے لیکن دماغ چاق وچوبند رہتا ہے اور عین ممکن ہے کہ جسم پر ایسا اثر ہو کہ جسم کے بلا ارادہ جذبات کا اظہار کروا ڈالے۔ ساتھ میں خواب و خیال اور وہم و گماں سے پرے اثیری(ethereal) کیف میں گویا جھٹپٹے (twilight)میں سفر کروائے۔یہ بھی ممکن ہے کہ بھولی بسری یادیں یا کوئی پرانا مطالعہ تشت از بام ہوجائے اور جسم کو باور ہو کہ کوئی سچ مچ کا واقعہ رونما ہو رہا ہے۔
اس ناول کا کردار بھی ایسے ہی تجربات سے دو چار ہو کر مختلف مناظر دیکھتا ہے جیسے کسی فلم کے سین بدلتے ہیں۔اسے اپنی زندگی میں گزری سبق آموز کہانیاں بھی یاد آتی ہیں جو زندگی کی اصل کے عین قریب ہیں ۔ موت کیا ہے؟اس کا ظہور کیسے ہوتا ہے۔ انسان اس قریب المرگ (Near Death) تلخ تجربے سے کس طرح گزرتا ہے، اس کے کچھ رنگ اس ناول میں درج ہیں۔
یہ کتاب یقینا زندگی ہی سے متاثر ہے اور اس میں جو کچھ بھی ہے، وہ دل میں چھَپے چربہ سے زیادہ کچھ نہیں۔ چالیس برس تک میڈیکل کے شعبہ سے منسلک رہنے اور پھر دانائی سے بھرپور تحریریں بشمول کارل ساگان وغیرہ کی مطبوعات یکجا کرنے کی کوشش کی ہے۔ بہت سا مواد غزالی کے فرمودات سے اخذ ہے تاکہ نئی پود اِس کام کا مزہ لے جو اک شاہکار ہے لیکن بہت کم پڑھا جاتا ہے۔چوہدری افضل حق کی کتاب’’زندگی‘‘ کا اثر بھی ان تحریروں میں عیاں ہے۔
شعبہ طب کی تکنیکی عوامل کو دانستہ طور پر نہایت سطحی رکھا گیا ہے کہ قاری کی تخیل کی روانی پر اثر انداز نہ ہو۔امید ہے کہ یہ کتاب آپ پسند کریں گے۔

مصنف کے بارے میں

پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد خان کشمیر کے معروف گھرانے سے تعلق رکھنے ہیں۔ ان کے والد آزاد کشمیر کے سابق صدر جنرل عبدالرحمان ہیں اور ان کی والدہ کا تعلق حیدرآباددکن سے ہے۔ ڈاکٹر افتخار طب کے شعبہ میں کلیدی عہدوں پر فائز رہے، جن میں ڈائریکٹر جنرل وفاقی وزارت صحت، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس شامل ہیں۔
ڈاکٹر افتخار شاعر اور متعدد کتابوں کے مصنف ہیں جن میں تاریخ پاکستان پر انگریزی میں کتاب Ippy’s Chronicle شامل ہے۔ ڈاکٹر افتخار کے چچا میجر جنرل نصیر احمد ستارہ جرات جبکہ قریبی رشتہ داروں میں پائلٹ آفیسر راشد منہاس نشان حیدر ہیں۔ ڈاکٹر افتخار کیڈٹ کالج حسن ابدال اور نشتر میڈیکل کالج سے فارغ التحصیل ہیں۔

Additional information

Weight 0.5 kg
Dimensions 0.4 × 5.5 × 8.5 in

There are no reviews yet.

Be the first to review “Kauma – کوما”

Your email address will not be published. Required fields are marked *