Description
کتاب کے بارے میں
جامِ بے طلب
یہ کہانی ہے پُر خلوص رشتوں کی۔۔ اور اُن رشتوں کو نبھاتے باوفا انسانوں کی
یہ داستان ہے دشمنی کی۔۔جب دو کمپنیوں کے مابین دشمنی کو مخالف قوتوں نے استعمال کرنے کی ٹھان لی
یہ کہانی ہے وفا اور محبت کی۔۔جہاں محبتیں خود کو منوا لیتی ہیں
یہ کہانی ہے سازشوں کی۔۔جب دو بڑی کمپنیوں کا مستقبل تباہ کرنے کے لیے ایک پُر اسرار سازش بُنی گئی
یہ کہانی ہے ایک لڑکی کے سفر کی۔۔ آسمانوں کے رب سے مضبوط تعلق کی
یہ کہانی ہے دوستی کے پیارے رشتے کی۔۔جب دو دوستوں کی دوستی ایک سازش کی بھینٹ چڑھنے والی تھی
یہ کہانی ہے رب العالمین کی قدرت کی۔۔کہ جب وہ رب کُن کہہ دیتا ہے تب معجزے رونما ہوتے ہیں
یہ کہانی ہے اُن تمام انسانوں کی.. جو یقین رکھتے ہیں اللہ رب العالمین پر۔۔اور ایمان رکھتے ہیں کہ
اِنَّ مَعَ الۡعُسۡرِ یُسۡرًا
بے شک ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے.. (القرآن)
مصنفہ کے بارے میں
میں اندھیروں میں روشنی پھیلانے کا عزم رکھنے والی لکھاری ہوں۔مصنفہ ہونے کے ساتھ ساتھ میں ڈیجیٹل ٹرینر بھی ہوں اور کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کررہی ہوں۔ میں نے میٹرک کے بعد لکھنا شروع کیا تھا اور سولہ سال کی عمر میں پہلی بار میں نے “جامِ بے طلب” کو سات ماہ کے عرصے میں لکھا تھا۔
پہلا ناول لکھنے کے بعد میں نے کافی افسانے، مضامین اور بلاگ لکھے جو مختلف جرائد میں چھپے، جن میں نوکِ قلم، دلیل، جنگ، جسارت، پکار، خواتین میگزین، جنگ وغیرہ شامل ہیں۔میں نے مختلف ادبی پلیٹ فارمز کے تحت ہونے والے تحریری مقابلوں میں پوزیشنز بھی حاصل کیں۔۔ میں نے ایک سال پہلے ایک ڈیجیٹل اکیڈمی بھی قائم کی جو مختلف آئی ٹی کورسز کرواتی ہے۔میں رواں سال، اپنا دوسرا ناول لکھ رہی ہوں۔
جامِ بے طلب کو کتابی شکل میں دیکھنا میرا خواب تھا جو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پوراہوا۔اس کی اشاعت پر میں اللہ رب العالمین کا جتنا شکر ادا کروں وہ کم ہے۔
There are no reviews yet.