Sale!

Goonj – گونج

 1,199 PKR

کتاب گونج، نثر، نظم اور غزل پر مشتمل دل پذیر نقش کی صورت یہ کتاب مرتب کی گئی ہے۔

Author Mariam Shoaib Admani
Published July 2020
Price Rs 1199 PKR
ISBN 978-969-7868-95-7
Language Urdu
No of Pages 406
Paper Quality 80gsm, White Bright
Binding Hardback with Dust cover, Premium Edition
Genre Poetry, Afsana, Self-Help

Description

کتاب کے بارے میں

گونج کا زیادہ حصہ نثر پر، کچھ حصہ غزل اور کچھ نظم پر مبنی ہے۔ زندگی نے اپنے آغاز کے ساتھ ہی مجھے آزمایا لیکن شاید کچھ درد زندگی کا حصہ اس لیئے بھی بنتے ہیں کہ زندگی آپ کو منفرد دیکھنا چاہتی ہے، جب تک آپ کسی درد کو محسوس نہیں کرتے تب تک آپ اسکی شدت کا اندازہ نہیں کر پاتے دوا تو درکنار۔
میں فینٹسی کی دنیا میں رہنے کی انکاری نہیں مگر دنیا میں حقیقت پر مبنی زندگی گزارنے کی قائل ضرور ہوں۔اس لیے گونج کے چیختے الفاظ شاید قاری کو تلخ بھی معلوم ہوں مگر زندگی کی حقیقت یہی ہے۔میرا ماننا ہے کہ آنکھوں پر ہاتھ رکھ لینے سے منظر تبدیل نہیں ہوتے اس لیے زندگی کا منظر چاہے اچھا ہو یا چاہے برا انکی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھنا اور انکا ڈٹ کر سامنا کرنا ضروری ہے، ان سے چھپ کر، گھبرا کر، پیچھے ہٹ کر، ہار مان لینا درست نہیں۔۔۔
گونج اصل میں کئی دردوں کی دوا ہے۔۔۔
کئی شخصیتی امراض کے لئے شفاء ہے۔۔۔
اس میں کئی سوالوں کے جواب ہیں۔۔۔
کئی منفی سوچوں کی مثبت شکل موجود ہے۔۔۔
گونج کمزوری سے طاقت کا اور کمی سے تکمیل کا ایک سفر ہے اور دنیاوی اعتبار سے جو چیزیں نقائص میں گنی جاتی ہیں، ان میں پوشیدہ حسن تلاش کرنے کا ہنر ہے۔
گونج میں اپنی ذات کا بچاو موجود ہے جو قاری کو اپنے انسان ہونے کا احساس دلائے گی۔گونج کے سارے مواد میں بین السطور سبق کا ایک تیر بھی موجود ہے جو قاری کو ہولے ہولے کچوکے لگاتا رہے گا اور اس میں کلیجہ منہ کو لانے والا وہ درد بھی درج ہے جو روح میں غم کے شعلے جلاتا رہے گا۔
اس کتاب میں کئی مضامین کو اکٹھا کیا ہے جیسے اللہ سے محبت، توبہ، شخصیت کی تفہیم، نفسیاتی خامیوں کی اصلاح، بری عادات کے ترک، درد، صبر و شکر، دنیا کی کچھ تلخیات، عادات و اطوار، دنیا کی حقیقت، بھائی، بیٹی، رات، قلم، کتاب، محبت، نفرت، سسرال، دوستی، خوبصورتی، ماں کی جدائی، باپ کی شفقت، ظلم کے خلاف آواز، رشتوں میں احساس و پیار، عورت کا اصل روپ، مرد کا اصل مقام، زبان، بچپن، جوانی، بڑھاپا، موت، وغیرہ وغیرہ۔گونج کے تقریباً چار سو صفحات درحقیقت چار پل کی زندگی کی ایک واضح شکل ہے۔۔۔میری کتاب میں اگر ’ماں‘ بار بار نظر آتی ہے تو اس کی وجوہات ہیں۔
بحرصورت اس کتاب کا مقصد بس یہی ہے کہ۔۔۔ وہ اپنے قاری کے ذہن و من کی سطحی حصے میں غوطہ زن ہو کر اندر چھپے تضادات کو ویسے ہی نکال کر باہر لے آئے جیسے ایک ماہر غوطہ غور یہ جان لیتا ہے کہ کونسی سیپی میں موتی ہے اور وہ کتنا نادر ہے ۔
بس اسکی کوشش ایک منفی سوچ کو مثبت بنانا، اندھیرے میں اجالے کی شمع جلانا، خود اپنی قدر کو اجاگر کروانا، انسان کو فانی دنیا کی حقیقت سے آگاہ کروانا اور جو ازل سے ابد ہے یعنی اللہ اس سے ملوانا ہے۔۔۔

Additional information

Weight 0.5 kg
Dimensions 0.9 × 5.5 × 8.5 in

There are no reviews yet.

Be the first to review “Goonj – گونج”

Your email address will not be published. Required fields are marked *