اوراق کے ساتھ کتاب کی اشاعت انتہائی آسان ہے۔
قدرت نے آپ کولکھنے کا ہنر دیا اور آپ نے کتاب تحریر کرنے کا خواب دیکھا اور اسے ممکن کر دکھایا۔ آپ نے اپنی صلاحیت سے اپنے الفاظ کو پرویا اور انہیں محنت اور محبت سے تحریر کیا۔ مبارک ہو! آپ نےایک غیرمعمولی کارنامہ انجام دیا ہے۔ لیکن اب کیا جائے؟ اسے کس طرح پڑھنے والوں کے ہاتھوں تک پہنچایا اور دنیا کو اپنے خواب سے روشناس کرایا جائے ؟ اس محنت سے لکھی گئی کتاب کی اشاعت کیسے کی جائے ؟ تو یہاں اوراق آپ کو اس حوالے سے تمام خدمات فراہم کرتا ہے۔ ہم آپ پر، آپ کے الفاظ پر اور ان سے بنی تحریر پر یقین رکھتے ہیں جو آپ دنیا کو بتا نا چاہتے ہیں۔ روایتی اشاعت کے بر عکس، خود اشاعتی عمل کے ذریعے اپنے خواب کی تکمیل کم وقت، اعلی معیار اور ذاتی منشاء کے مطابق کیجئے۔ اوراق کے ساتھ اپنی کتاب کی اشاعت کا عمل ایک خوشگوارتجربہ ہے جس میں مصنف کی سہولت اور پسند کو ہمیشہ اولین ترجیح حاصل ہوتی ہے۔ ہم آپ کے علمی و ادبی کام کو ایک خوبصورت اورعمدہ کتاب کی شکل دینے اور اسے منظر عام پر لانے میں آپ کو ہر ممکن مدد فراہم کرتے ہیں۔
اوراق کے ساتھ سے کتاب سیلف پبلشنگ یا ‘خود ۔اشاعتی’ طریقے پر شائع کرنے کے مراحل مندرجہ ذیل ہیں۔
مصنف کی رجسٹریشن
ابتدائی مرحلے میں ، آپ اوراق کی ویب سائٹ پرایک فارم پُر کرتے ہیں جسے ’مصنف رجسٹریشن فارم‘ کہا جاتا ہے۔ اس فارم میں ، ہم آپ کی کتاب کے بارے میں ضروری معلومات حاصل کرتے ہیں جسے آپ شائع کرنے کے خواہشمند ہیں۔ رجسٹریشن فارم پُرکرتے وقت کسی قسم کی کوئی فیس ادا نہیں کرنا ہوتی۔ فارم کو پُر کرتے وقت براہ کرم اپنا درست ای میل ایڈریس دیجئے تاکہ آپ کو رجسٹریشن کے بعد آگے کے مراحل کے بارے میں ای میل موصول ہو سکے۔
تحریری مسودہ جمع کرانا
دوسرا مرحلہ ادارتی جائزے کے لئے مسودہ کا ڈرافٹ جمع کروانا ہے۔ اس جائزے میں ، ادارتی بورڈ ہمارے عمومی معیاری رہنما خطوط کی روشنی میں مسودات کے مواد کا جائزہ لینا ہے۔ یہاں یہ بات ذہن نشیں رہے کہ اس عمل سے مراد’پروف ریڈنگ ‘ نہیں ہے۔ جائزے کے اس عمل میں عمومی طور پر دوہفتے (یا زیادہوقت ) لگ سکتا ہے۔ اگر مسودے میں کسی قسم کی بہتری کی گنجائش موجود ہوتو آپ کو ای میل کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا، بصورت دیگر اگلے مرحلے کی جانب بڑھیں گے۔
ادارتی خدمات
اوراق ، کتاب کی اشاعت کے حوالے سے درکار تمام ادارتی خدمات پیش کرتا ہے جس میں ادارت ، پروف ریڈنگ ، فارمیٹنگ ، کتاب کا لے آوٹ یا اندر کا ڈیزائن ، سر ورق کا ڈیزائن ، سکیچ یا ڈرائینگ اور اور ڈیجیٹل عکاسی / پینٹنگ وغیرہ شامل ہیں۔ ہماری غیر معمولی، باصلاحیت اور تجربہ کار ٹیم ان خدمات کوآپ کی منشاء کے مطابق اسی پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیتی ہے جس کی آپ توقع کرتے ہیں۔ اگر آپ مسودہ کی ایڈیٹنگ /ادارت اپنی طور پر کرنا چاہیں یا سرورق /ٹائیٹل کور بھی اپنے طور پر ڈیزائن کرنا چاہیں تو بھی کوئی حرج نہیں۔ آپ چھپائی/ پرنٹنگ کے لئے مطلوبہ معیار اور ترتیب کے ساتھ (عمومی سوالنامہ کے حصے میں ذکر کیاگیا ہے) بذریعہ ای میل بھیجیں گے۔
سیلف پبلشنگ یا خود اشاعت کے ماڈل
کتاب کے ادارتی جائزہ کے عمل کے دوران آپ کتاب کی اشاعت کےلئے اپنے پسندیدہ ماڈل/طریقہ کار کاانتخاب کر سکتے ہیں۔
پرنٹ آن ڈیمانڈ یا اشاعت بوقت طلب کا ماڈل:اس طریقے کار پر کتاب کی اشاعت کم سے کم ۳۰ نسخوں کے ساتھ شروع کرسکتے ہیں۔
زیادہ تعداد میں اشاعت یا بلک پرنٹنگ کا ماڈل: اس طریقہ کار کے تحت آپ ۳۰۰سے۵۰۰ یا زیادہ نسخوں کے ساتھ اشاعت شروع کرسکتے ہیں۔
اخراجات و لاگت کا تخمینہ لگانے کے لئےآپ ہمارے اشاعتی نمائندے سے بذریعہ ای میل / واٹس ایپ رابطہ کرسکتے ہیں۔
کتاب کی اشاعت کا معاہدہ
ایک مرتبہ جب آپ کے مسودہ کا ادارتی جائزہ لیا جا چکا ہو اور اور آپ کتاب کی اشاعت کا ماڈل/طریقہ کار منتخب کر چکے ہوں تو آپ سے ‘کتاب کی اشاعت کا معاہدہ’شیئر کیا جاتا ہے۔ اس معاہدے میں کتاب کی اشاعت کے حوالے ضروی شقیں ، آپ کی رائلٹی کی تفصیلات وغیرہ درج ہو تی ہیں ۔اس معاہدے پر طرفین کے دستخط ہوتے ہیں ۔ ہم آپ کو مشورہ دیتے ہیں کہ معاہدے پر دستخط کرنے سے پہلے آپ معاہدےکے مندرجات و نکات اور شرائط کو احتیاط سے پڑھیں۔
پرنٹنگ/چھپائی
ہمارا شعبہء طباعت، معیاری پرنٹنگ کے عمل کو یقینی بناتا اور اسے خوبصورت انداز میں پیش کرنے میں مہارت رکھتا ہے۔ آپ کی کتاب آپ کی منشاء کے مطابق، پیپر بیک (غیر مجلد) یا ہارڈ بیک (مجلد) کسی بھی صورت میں ہو سکتی ہے ۔ معاہدے پر دستخط کرنے اور مسودے کی تصدیق شدہ حتمی فائل موصول ہونے کے ساتھ ہی طباعت کا عمل شروع کر دیا جاتا ہے۔ اس عمل میں ۲۱ کاروباری دن (یا اس سے زیادہ) کا وقت لگ سکتا ہے،جس کا ذکر پہلے سے دستخط شدہ معاہدے میں موجودہوتاہے۔
اگر کتاب کی اشاعت کیلئے بتائے گئے وقت سے پہلےکتاب درکار ہو تو اضافی معاوضے کے ساتھ فوری بنیاد پر طباعت (پرنٹنگ) کرانے کی سہولت بھی موجود ہے۔
مارکیٹنگ/فروخت و ڈسٹریبیوشن
کتاب کی اشاعت مکمل ہونے پر آپ کی کتاب کی سوشل میڈیا پرتشہیر کی جاتی ہے اور اس کے ساتھ ہی اوراق کے آن لائن بُک سٹور پرپاکستان سمیت دنیا بھر سے آرڈرکرنے کے لئےجاری کر دی جاتی ہے۔ پاکستان بھر میں کتاب ‘کیش آن ڈیلوری’ کی سہولت ساتھ خریداروں کو ارسال کی جاتی ہے۔ اوراق پاکستان سے باہراپنے پڑھنے والوں کیلئے بھی کتب کی ترسیل کرتا ہے۔
اوراق پاکستان کے مختلف کتب خانوں کے ساتھ معاہدے کے تحت کتب کی ڈسٹریبیوشن بھی کرتا ہے۔ ان میں لبرٹی بُکس اور بُک اوشن کراچی سے، مسٹر بُکس اسلام آباد سے، وین گارڈ بُکس، لاہور سے، آفاق بُکس پشاور سے شامل ہیں۔اس کے علاوہ کتاب کو پاکستاب کے سب سے بڑے آن لائن اسٹور دراز اور انٹر نیشل ایمازون پر بھی فروخت کیلئے پیش کیاجاتا ہے۔(واضح رہے، ڈسٹریبیوشن کا اطلاق شائع ہونے والی تمام کتب پر نہیں ہوتا) ۔
مصنف کا ڈیش بورڈ
اوراق نے اپنےمعززمصنفین کو ان کی کتاب کی آن لائن فروخت سے ہر لمحہ باخبر رکھنے کے لئے ‘ ڈیش بورڈ’ متعارف کروایا ہے تاکہ آپ کہیں بھی ، کسی بھی وقت اپنی کتاب کے آرڈرز اور رائلٹی کے بارے میں باخبر رہ سکیں ۔ اس ڈیش بورڈ میں ، آپ کو مندرجہ ذیل معلومات حاصل ہوتی ہیں:
۔ موجودہ تاریخ تک آرڈرکی گئی کل کاپیوں کی تعداد
۔ کامیاب آرڈرز کی تعداد
۔ قابل ادائیگی رائیلٹی
۔ ادا شدہ رائیلٹی
——————————-
عمومی سوالات
کیا مجھے اوراق کے دفتر آنے کی ضرورت ہے؟
اوراق آپ کی کتاب کی اشاعت کے مکمل عمل کا آن لائن انتظام کرتا ہے ۔لہذا اگر آپ جڑواں شہرسے دور ہیں یا ملک سے باہر ، اور آپ اورق آفس تشریف نہیں لا سکتے تو آپ کو لازمی طور پر آنے کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔مصنف سے مسودہ کی وصولی، اشاعت کا معاہدہ سے لے کر مصنف کوکاپیوں کی فراہمی تک ، آپ کی سہولت کے مد نظر تمام عمل کا مکمل آن لائن انتظام کیا جاتا ہے۔ ہمارے پاس پورے پاکستان بلکہ دنیا بھر سے معززمصنفین کی ایک بڑی تعداد موجود ہے، جنہوں نے آن لائن عمل کے ذریعے اپنی کتب اوراق کے ساتھ کامیابی سے شائع کیں۔ہم اپنے معزز مصنیفین کے اس اعتماد پر ہمیشہ پورے اترنے کا عزم دہراتے ہیں۔
دانشورانہ حقوق کا مالک کون ہے؟
اوراق کے ساتھ اپنی کتاب شائع کرنے پر ،تمام دانشورانہ حقوق کےمالک بحیثیت مصنف، آپ خود ہوتے ہیں۔ اوراق خود اشاعتی طریقہ کار پر شائع ہونے والی کتاب (کتابوں) کے دانشورانہ حقوق اپنے پاس نہیں رکھتا۔
اشاعت کے لئے کتنا وقت درکار ہوتاہے؟
ادارتی جائزہ و خدمات ، ڈیزائن کیلئے درکار وقت مختلف ہو سکتا ہے۔ عام طور پر ، کتاب کی فائنل تصدیق شدہ فائل وصول ہونے کے بعد کتاب کی چھپائی کیلئے 21-18 کاروباری دن لگ سکتے ہیں ۔
اوراق اضافی معاوضوں کے ساتھ ، اگر ضرورت ہو تو فوری بنیاد پر بھی(ارجنٹ بنیادوں پر) کام فراہم کرتا ہے۔
کتنی رائلٹی/معاوضہ ادا کیاجاتا ہے؟
اوراق ہر فروخت ہونے والی کاپی/نسخے پر آپ کو رائلٹی/معاوضہ ادا کرتا ہے۔ رائلٹی کی شرح ،اشاعت کے شرائط و ضوابط کے مطابق مختلف ہوسکتی ہے جو اشاعت سے قبل کئے گئے معاہدے میں تحریر کی جاتی ہے۔ عام طور پر پرنٹ آن ڈیماڈ ماڈل پر اشاعت کی صورت میں، منافع میں سے 60 فیصدتک رائلٹی ادا کرتا ہے۔