Description
کتاب کے بارے میں
جو لوگ اردو سے اپنا رابطہ قائم رکھنا اور اسے اپنے بچوں تک منتقل کرنا چاہتے ہیں، ان کے لئے آج بھی اردو میں لکھی کتابوں کا فقدان ہے۔ مزید یہ کہ اکا دکا کتب جو موجود ہیں، ان کی عدم دستیابی بھی ایک مسئلہ ہے۔ یہاں انگریزی میں کئی معیاری کتب عام دستیاب ہیں، اور میری خواہش یہی تھی کہ ان کے مقابلے کی کتاب لکھوں ، جو دیدہ زیب بھی ہو اور دلچسپ بھی۔
اس کتاب میں ملتی جلتی آواز والے الفاظ کو استعمال کیا گیا ہے اور کہانی بھی سادہ رکھی گئی ہے تاکہ اس طرح حروفِ تہجی کو سیکھنا آسان بنایا جا سکے۔ اس طرح زبان سیکھنے کے عمل کو آسان کیسے بنایا جا سکتا ہے، اس کے بارے میں مزید معلومات آپ کو میرے بلاگ سے بخوبی مل جائیں گی۔ آپ کی آرأ اور تجاویز کا انتظار رہے گا۔ لنک کتاب میں موجود کوڈ کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اسی کتاب کو ایک ویڈیو کی صورت میں دیکھنے کا لنک بھی کتاب میں موجود ہے۔ پڑھئیے اور ضرور بتایئے کہ کیسی لگی یہ کوشش؟
مصنفہ کے بارے میں
قراةالعین یعنی عینی کا تعلق اسلام آباد سے ہے لیکن آجکل وہ امریکہ میں رہائش پذیر ہیں۔ پیشے کے اعتبار سے وہ ڈاکٹر ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ نیو یارک یونیورسٹی کے سٹار ٹاک پروگرام کا حصہ رہ چکی ہیں جس میں زبان سیکھنے کے عمل کے بارے میں تعلیم دی جاتی ہے۔ اس سے قبل وہ اردو اور انگلش کا بلاگ شائع کرتی رہی ہیں جس کا نام ہے اردو کوو ہے۔اس کے علاوہ اردو میں ایک پاڈکاسٹ (اردوپن) کی میزبانی بھی کرتی ہیں اور ساتھ ہی اردو کی ترویج کے لئے آن لائن مواد(مختلف ورک شیٹ اور کھیل) بھی وقتاً فوقتاً شائع کرتی رہتی ہیں۔
اردو میں کتاب لکھنے کا خیال اپنے بچوں کی وجہ سے آیا۔ان کے مطابق بچوں کو اردو کے قریب لانے کا عہدِ حاضر میں ایک ہی اہم طریقہ ہے:کتابیں اور خاص طور پر ایسی کتابیں جو عام فہم ہوں۔ بیرونِ ملک بسنے والے پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد اس معاملے میں کافی متحرک ہے، مگر حروفِ تہجی سکھاناابھی بھی ایک مشکل اور محنت طلب کام لگتا ہے۔ اسی لئے اس کتاب کے ذریعے اس عمل کو ایک دلچسپ کہانی کی شکل دی گئی ہے تاکہ بچوں کو کہانی کے ساتھ ساتھ ان حروف کو یاد رکھنے کا ایک پر لطف طریقہ بھی ملے۔ آپ بھی پڑھئے اور اپنی رائے کتاب میں دیئے گئے لنک کے ذریعے دیجئے تاکہ یہ سلسلہ جاری رہے۔ یہ کتاب امریکی ادارے ‘اے۔سی۔ٹی۔ایل ‘کے تجویز کردہ اصولوں کے مطابق ہے۔ مزید سوالات کے لئے لنک کے ذریعے پیغام دیجئے
Ayesha –
I bought this for my nephew and he loved the story of each alphabet from start to finish, what a beautiful tone to it, thanks for writing this.
Hafsah –
Indeed a wonderful book and serves as a nice way to teach Urdu alphabets in the form of a fascinating story! I and my 3 year old thoroughly enjoy reading it together. The fact that it comes with English narration on one page and Urdu on another is an added bonus.
Abdul Hannan –
Alif Bay Pay ki Kahani is a breath of fresh air in an otherwise depleting landscape of Urdu books for young children.